شوپیان میں نقب زنوں کی سرگرمیاں جاری جموں کشمیر بینک برانچ کو لوٹنے کی کوشش ناکام بنائی گئی

سرینگر/8مئی: جنوبی ضلع شوپیان کے مضافاتی گائوں میں لاک ڈائون کے دوران جموں کشمیر بینک اے ٹی ایم کو لوٹنے کی کوشش ناکام بنائی گئی ۔ سی این آئی کو ملی تفصیلات کے مطابق جنوبی کشمیر میں ضلع شوپیاں کے آرہامہ علاقے میں جموں و کشمیر بینک کے ایک اے ٹی ایم کو لوٹنے کی کوشش کی گئی۔بتایا جاتا ہے کہ آرہامہ علاقے میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب نامعلوم بندوق برداروں نے جموں و کشمیر بینک کے اے ٹی ایم کو لوٹنے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہے۔معلوم ہوا ہے کہ اس دوران کچھ مقامی لوگوںنے نقب زنی کی کوشش محسوس کی جس کے بعد انہوں نے نقب زنوں کو پیچھا کیا او ر اس طرح سے بینک کو لوٹنے کی کوشش ناکام بنائی گئی ۔ ( سی این آئی )

Comments are closed.