تین ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پلوامہ کے تین مزید دیہات ریڈ زون میں شامل

ضلع میں بندشیں سختی سے نافذ ، خلاف ورزیوں کرنے والوں کیخلاف سختی سے نمٹا جائے گا / ضلع انتظامیہ

سرینگر/8مئی: جنوبی ضلع پلوامہ میں مزید تین مریضوں کے کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مزید3 علاقوں کا ریڈزون میں شامل کر دیا گیا ہے ۔ اسی دوران ضلع میں بندشوں کا نفاذ سختی سے عمل میں لایا گیا ہے جبکہ ضلع انتظامیہ نے واضح کر دیا ہے کہ بندشوں کی خلاف ورزیوں کرنے والوں کے خلاف سختی سے کارروائی ہو گی ۔ سی این آئی کے مطابق جمعرات کو جنوبی ضلع پلوامہ ، اونتی پورہ اور پانپور سے مزید تین مریضوں کے کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی ضلع میں مریضوں کی تعداد کل ملا کر 12ہوئی تاہم ان میں سے تین صحت یاب بھی ہو چکے ہیں ۔ ضلع میںمزید تین مریضوں کے کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے ساتھ ہی ضلع انتظامیہ نے ضلع میں بندشوں کو مزید سخت کر دیاجبکہ مزید تین دیہات کو ریڈ زون میں شامل کر لیا گیا ہے ۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق تحصیل اونتی پورہ کے لارکی پورہ ، ترال کے نئی بگ اور پانپورکے نملہ بل علاقہ کو ریڈ زون میں شامل کر دیا گیا ہے جبکہ ان کے ملحقہ علاقوں کو بفر زون میں شامل کر دیا گیا ہے ۔ ادھر ضلع انتظامیہ کی جانب سے ضلع میں بندشوں میںمزید سختی لائی گئی جبکہ ضلع انتظامیہ نے لوگوں سے اس ضمن میں تعاون کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ کورنا وائرس کی وبائی بیماری کے روکتھام کیلئے لوگ تعاون کریں اور اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کیا جائے ۔ انہوں نے واضح کر دیا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سختی سے قانونی کارروائی کی جائیگی ۔

Comments are closed.