نئی دہلی، 6مئی : دہلی پولیس کے ایک جوان کی ڈیوٹی کے دوران اچانک طبیعت خراب ہوجانے کی وجہ سے موت ہوگئی جس کی شناخت امت کمار (31) کے طورپر کی گئی ہے۔
پولیس کے ایک افسر نے بدھ کو بتایا کہ کل ڈیوٹی کے دوران اچانک امت کی طبیعت خراب ہوگئی۔ اس کے بعد انہیں دیپ چند بندھو اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا جہاں ان کی کو رونا کی جانچ کی گئی اور ڈاکٹروں نے کچھ دوائیاں بھی دیں۔
انہوں نے کہاکہ شام کو پھر سے امت کی طبیعت خراب ہوئی اور اس بار سانس لینے میں تکلیف ہونے لگی۔ اس کے بعد انہیں رام منوہر لوہیا اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کی موت ہوگئی۔
امت بھارت نگر تھانہ میں کانسٹبل کے عہدہ پر تعینات تھے۔ کورونا کی جانچ کے لئے نمونہ بھیج دیا گیا ہے اور جانچ رپورٹ آنا باقی ہے۔ رپورٹ آنے کے بعد ہی یہ واضح ہوگا کہ انہیں کورونا تھا یا نہیں۔ امت ہریانہ کے سونی پت کے رہنے والے ہیں۔ وہ شادی شدہ ہیں اور ان کا تین سال کا ایک بیٹا ہے۔
یو این آئی۔م
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.