حیدرآباد میں شراب کی دکانات کے قریب خواتین کی قطار

حیدرآباد 6مئی :شہر حیدرآباد کے کونڈا پور میں واقع شراب کی دکانات کے قریب آج خواتین دیکھی گئیں۔ان خواتین کو دیکھ کر تمام حیرت زدہ ہوگئے۔یہ خواتین شراب لینے کے لئے پہنچی تھیں اور اپنے چہروں پر ماسک لگاتے ہوئے سماجی فاصلہ کو انہوں نے یقینی بنایاتھا۔ایسی ہی خواتین کی شراب کی دکانات پر تصاویر بنگالورو شہر میں بھی دیکھی گئی تھیں۔آج تلنگانہ میں شراب کی دکانات کھل گئیں جس کے ساتھ ہی نشہ کے عادی افراد کی بڑی تعداد شراب لینے کے لئے پہنچ گئی۔

Comments are closed.