خطہ جموں میں رات کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ریکارڈ
سرینگر/ کشمیر کے بعد خطہ جموں میں رات کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ریکارڈ کیا گیا جبکہ پیر اور منگل کی درمیانی رات سرینگر اور جموں میں رواں موسم کی سرد راتیں ثابت ہوئیں ۔ وادی کشمیر میں جاری سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا ہے کیونکہ شبانہ درجہ حرارت میں مسلسل گراﺅٹ ریکارڈ کی جارہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جموں میں منگلوار کی شب میں درجہ حرارت یکا یک کمی ریکارڈ کی گئی ۔انہوں نے جموں میں رات کا درجہ حرارت رواں موسم میں پہلی مرتبہ 7.4ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرینگر میں کم ازکم درجہ حرارت منفی3.8ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ ریاست کی جڑواں دارالحکومتوں سرینگر اورجموں میں پیر اور منگل کی درمیانی رات رواں موسم کی سرد راتیں ثابت ہوئیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بانیال میں کم ازکم درجہ حرارت منفی0.9ڈگری ریکارڈ کیا گیا ،جوکہ معمول سے کئی ڈگری کم ہے۔ان کا کہناتھا کہ جموں خطے میں پہلی مرتبہ رات کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ریکارڈ کیا گیا ۔
موسمیاتی ماہرین نے بتایا کہ صاف مطلع رہنے کے نتیجے میں ریاست میں بھی کم ازکم درجہ حرارت میں جمعہ تک مزید گراﺅٹ ریکارڈ ہونے کا قوی امکان ہے۔ادھر ریاست کے سرد ترین خطہ لداخ میں بھی کم ازکم درجہ حرارت میں مزید ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لیہہ میں کم ازکم درجہ حرارت منفی10.5ریکارڈ کیا گیا جبکہ کرگل میں منفی5.2ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔بھدرواہ میں رات کا درجہ حرارت 3.2ڈگری ،ادھمپور میں 3.7دگری اور کٹرا میں کم ازکم درجہ حرارت8.2ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
Comments are closed.