مسئلہ کشمیر : پاکستان کا ہندوستان پر طنز

سرینگر / پاکستان کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر ہندوستان تنہاں ہو گیا ہے۔مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کمیٹی کے اجلاس کے ذریعہ پاکستان کی جانب سے تیار کردہ قرار داد قبول ہونے کے بعد ہندوستان کشمیر مسئلہ پر تنہاں ہو گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کمیٹی نے گزشتہ مہینے پاکستان کی طرف سے تیار کردہ قرارداد کو قبول کیا تھا، جس میں 75 ممالک شریک تھے۔ یہ قرارداد ان لوگوں کے لئے خود مختاری کے حق سے متعلق تھی جو نوآبادیاتی تسلط اور غیر ملکی قبضے کے تحت ہیں۔
 پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہےکہ یہ حقیقت ہے کہ جموں کشمیر کے معاملے پر اس کا ثبوت ہے کہ ہندوستان اکیلا ہو گیا ہے۔
مسودہ میں کہا گیا ہے کہ ‘ تنہاں ہندوستان کے پاس اس سے بچنے کا واحد راستہ’ اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے تجاویز پر عمل درآمد ہونا ہے، جس میں اقوام متحدہ کے بنیادی اصول کے تحت منصفانہ انتخابات منعقد کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ادھرپاکستانی زیر انتظام کشمیر کے صدرمسعود خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اورکشمیر کو ایک دوسرے سے علیحدہ نہیں کیا جاسکتا جب کہ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔
واشنگٹن میںپاکستانی زیر انتظام کشمیر کے صدرسردارمسعود خان نے پاکستانی سفارتخانے میں کمیونٹی اجتماع سے خطاب میں کہا کہ پاکستان اورکشمیر کو ایک دوسرے سے علیحدہ نہیں کیا جاسکتا، کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے، کشمیریوں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، امریکا سمیت دنیا بھرمیں کشمیری کمیونٹی نے مسئلہ کشمیر زندہ رکھا جب کہ بھارت کے پاس کشمیریوں کے مطالبات ماننے کے سوا کوئی آپشن نہیں۔
اس سے قبل پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے صدر نے بھارت میں بڑھتی ہندوانتہاپسندی پر اظہارتشویش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند ہونی چاہییں، مسئلہ کشمیرکے حل تک جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا، پاکستان کشمیریوں کی عالمی برادری تک رسائی کیلئے واحد خودمختارآواز ہے، امریکا مسئلہ کشمیرکے حل کےلئے سہولت کار کا کردار ادا کرے اور عالمی برادری مسئلہ کشمیرکے دیرپا حل کےلئے سنجیدہ کوششیں کرے۔
مسعود خان نے کہا کہ بھارتی اقدامات سے خطے کے امن واستحکام کونقصان ہوگا، بھارت کشمیریوں کی جدوجہد کودہشت گردی سے ملانے کا پروپیگنڈا کررہا ہے اور کشمیرمیں کوئی دہشت گردی نہیں، بھارت کشمیرمیں شہریوں کوقتل اوران پرتشددکررہا ہے ، کشمیری بھارت سےآزادی کے حصول کیلیے سیاسی جنگ لڑرہے ہیں، اس لیے عالمی برادری کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے کےلئے آگے آئے۔

Comments are closed.