لالچوک میں طالب علموں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں

سرینگر:سرینگر کے مختلف اسکولوں کے درجنوں طالب علموں نے آج لالچوک میں 12اپریل کو پلوامہ کالج میں سیکورٹی فورسزکی مداخلت کے خلاف احتجاج کیا۔احتجاجیوں نے سرکاری گاڑیوں پر پتھراو کیا۔اس دوران مولانا آزاد روڑ پر ٹریفک کی نقل و حمل معطل رہی۔جس کے بعد پولیس اور احتجاجیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔پولیس نے احتجاج کررہے طالب علموں کو تتر بتر کرنے کے لئے ان کا پیچھا کیا۔واضع رہے کہ پلوامہ کالج میں سیکورٹی فورسز کی دخل اندازی کے بعد سے وادی میں طلباء کے احتجاج جاری ہیں۔

Comments are closed.