رواں ماہ کے پہلے 25دنوں میں 23جنگجو مسلح جھڑپوں میں جاں بحق

سال رواں میںماہ اپریل میں ریکارڈ ہلاکتیں ، ہر روز اوسطا ایک جنگجو از جاں

سرینگر/25اپریل/سی این آئی/ جنوبی کشمیر میں دو مسلح جھڑپوں کے دوران چار جنگجوئوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی رواں ماہ کے پہلے 25دنوں میں مسلح خونین معرکہ آرائیو ں میں 23جنگجو جاں بحق ہو گئے ہیں ۔ رواں ماہ میں 23جنگجو ئوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی ہر روز اوسطا ایک جنگجو ہلاک ہوا۔سی این آئی کے مطابق آورنی بجبہاڑہ اور گوری پورہ اونتی پورہ میں مسلح تصادم آرائیوں میں چار جنگجوئوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی رواں ماہ میں ابھی تک فورسز اور جنگجوئوں کے مابین مسلح جھڑپوں میں 23جنگجو ہلاک ہو گئے ۔ معلوم ہوا ہے کہ 23جنگجوکھوری بٹ پورہ کولگام ، ، کیران ، ارمپورہ سوپور ، کیگام اور مہلورہ شوپیاں ، داچن کشتواڑ ، خار پورہ بجبہاڑہ اور گوری پورہ اونتہ پورہ میں جاں بحق ہو گئے۔ جبکہ جاں بحق ہونے والے جنگجو میں کچھ اعلیٰ کمانڈر بھی شامل تھے ۔ سال رواں میں ماہ اپریل کے 25دنوں میں سب سے زیادہ جنگجو ہلاکتیں ریکارڈ ہوئی جبکہ اس سے قبل جنوری میں 17 جبکہ 8 فروری میں اور 7 مارچ میں جاں بحق ہو گئے تھے ۔ 25دنوں میں 23جنگجو ئوں کی ہلاکت سے رواں ماہ وادی میں اوسطا ایک جنگجو ہلاک ہوا۔جبکہ اس کے علاوہ درجنوں میں عسکریت پسندوں کے معاون ساتھی بھی گرتار کئے گئے ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رواں ماہ کے پہلے تین ہفتے میں 23 جنگجوئوں کے علاوہ 11 فورسز اہلکاراور 7 شہری ہلاک ہوئے۔جبکہ رواں ماہ ہلاک ہونے والے 7 عام شہریوں میں سے تین سرحد پار سے گولہ باری کا شکار ہوگئے۔

Comments are closed.