وادی میں لاک ڈاون کے 38روزمکمل ،کشمیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ماہ رمضان کے پہلے روز بھی مساجد خالی
لوگوں میں خوف و دہشت، سڑکوں پر ہو کا عالم ، زندگی کا ہر شعبہ بُری طرح متاثر ، قدرت الٰہی ہی اب آخری امید
سرینگر/25اپریل: وادی کشمیر میں کورنا وائر س کے کیسوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ کے بیچ لاک ڈاون کے38روز مکمل ہوچکے ہیں اورلاک ڈاون کے نتیجے میںسنیچروار کے روز بھی وادی کشمیر میںمعمولات زندگی بُری طرح سے متاثر ہوئی ہے۔جبکہ ماہ رمضان کے پہلے روز بھی مساجد میں کوئی نمازی نظر نہیںا ٓیا اور مساجد خالی پڑی ہوئی تھی ۔ لاک ڈاون کے نتیجے میں وادی بھر میں ہو کا عالم رہا اور سڑکوں پر سناٹا چھایا رہا سڑکوں کی پبلک وکمرشل ٹرانسپورٹ غائب دکانیں مقفل ہونے کے ساتھ ساتھ ہر سو خوف کے سائے دکھائی دے رہے ہیں۔ادھر کورناوئرس کے کیسوںمیں مسلسل اضافہ ہونے کے نتیجے میں اہلیان وادی میں سخت تشویش دور گئی ہے اور لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔ اس دوران انتظامیہ کی جانب سے بندشوں میں مزید سختی برتی جارہی ہے اور حکم امتناعی کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جارہا ہے اورروزانہ درجنوں افراد کے خلاف روزانہ کیس دائر کیا جارہا ہے ۔سی این آئی کے مطابق عالمی وبائی کوروناوائرس کے تیزی کے ساتھ پھیلائو کی وجہ سے ملک بھر کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی لاک ڈاون مسلسل جاری ہے اگرچہ ملک میں گذشتہ بارہ روز سے لاک ڈاون جاری ہے تاہم وادی کشمیر میں گذشتہ 38 روز سے مکمل لاک ڈاون جاری ہے جس کے نتیجے میں معمولات زندگی درہم برہم ہے ۔ وادی کے خادنیار سے بونیار تک مکمل لاک ڈاون کے بعد لوگ سخت دشواریوں کے شکار ہوگئے ہیں ۔ کھانے پینے کی اشیاء میں قلت کے علاوہ قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہورہا ہے جس نے عام لوگوں کی مشکلات میں اور زیادہ اضافہ کردیا ہے ۔ادھرروزانا کوروناوائرس میں پھیلائو اور مریضوںمیں اضافہ ہونے کے نتیجے میںلوگوں میں بھی خوف وتشویش لہر بھی جاری ہے اور لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔ انتظامیہ نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے درجنوں ان علاقوں، جن سے وائرس کے مصدقہ یا مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں، کو ‘ریڈ زون’ قرار دے کر مکمل سیل کیا ہے اور ان علاقوں کے لوگوں کو اپنے ہی گھروں میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔جبکہ پابندی کو مزید سخت کردیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ کوروناوائرس کو پھیلنے سے بچنے کیلئے حکم امتناعی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کارروائیاں انجام دے رہے ہیں۔ ادھر لاک ڈاون کا ناجائز فائدہ اُٹھانے والوں نے عام لوگوں کا خون چوسنا شروع کیا ہے جن کے خلاف انتظامیہ کارروائی کرنے سے قاصر ہے ۔ لاک ڈاون جاری رہنے کے باوجود بھی وادی میں کوروناوائرس کے کیسوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ دریں اثناء آج وادی میں مزید 42کیس مثبت آنے کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں کوروناکا ڈر اور زیادہ بیٹھ گیا ہے اور زیادہ تر لوگ اپنے ہی گھروں میں رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔لوگ اب قدرت الٰہی پر ہی بھروسہ کرکے خداوند کریم سے اس وبائی وائرس سے خلاصی کی دعاکرتے ہیں ۔
Comments are closed.