کورنا وائرس میں مبتلا ٹنگمرگ کے مریض کی سرینگر اسپتال میںموت ، ہلاکتوں کی تعداد 6پہنچ گئی

گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 42افراد کے ٹیسٹ کورنا کیلئے مثبت ، مریضوں کی تعداد پانچ سو کے قریب پہنچی

سرینگر/25اپریل: کورنا وائرس میں مبتلا ٹنگمرگ کے ایک اور معمری شہری کی سرینگر کے سکمز میڈیکل کالج بمنہ اسپتال میںموت کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں وبائی بیماری سے اموات کی تعداد6تک پہنچ گئی ہے ۔ ادھرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کشمیر وادی سے مزید 42افراد کے کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے ساتھ ہی مریضوں کی تعداد 496تک پہنچ گئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی کورنا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے بیچ سنیچروار کوچھٹے کورنا وائرس مریض کی موت اسپتال میں ہوئی ۔ سرینگر کے جے وی سی اسپتال بمنہ میں ٹنگمرگ کے قاضی پورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک اور معمر مریض کی موت واقع ہوئی جس کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں کورنا وائرس میں مبتلا چھ مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے ۔سکمز بمنہ کے ایک سنیئر ڈاکٹر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مریض کی اسپتال میں سنیچروار کی صبح موت ہوئی ہے ۔ ٹنگمرگ کے شہری کی کورنا وائرس سے موت کے ساتھ ہی جموںکشمیر میں مرنے والے کی 6تک پہنچ گئی ہے ۔ ادھر سنیچروار کو سرینگر ، اننت ناگ ، بانڈی پورہ ،بارہمولہ ، شوپیان ، بارہمولہ اور کپواڑہ سے تعلق رکھنے والے پانچ 42 مریضوں کے کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے ساتھ ہی جموں کشمیر مریضوں کی تعداد 496 تک پہنچ گئی ہے ۔ان مریضوں میں سکمز صورہ میں 14ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ باقی کے سی ڈی اسپتال سرینگر سے آئے اور گزشتہ 24گھنٹوں میں کل ملا کر 42مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ۔ 42مزید مریضوں کے کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں مریضوں کی تعداد 496تک پہنچ گئی ہے ۔

Comments are closed.