راجستھان میں ایک ماہ کا کورنٹائن مکمل کرنے کے بعدکشمیر ی طلبہ کا ایک اور گروپ خصوصی طیارے کے ذریعے واپس کشمیر پہنچ گیا
سرینگر/24اپریل:راجستھان میں ایک ماہ کا کورنٹائن مکمل کرنے کے بعد کشمیری طلبہ کا ایک اور قافلہ سرینگر پہنچ گیا ۔ سی این آئی کے مطابق بیرون ریاستوں میں درماندہ کشمیری طلبہ کو واپس لانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ جس دوران جمعہ کو راجستھان سے ایک اور کشمیری طلبہ کا گروپ جمعہ کو واپس کشمیر پہنچ گیا ۔ سرینگر ہوائی اڈے کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ تقریبا 52 طالب علموں کو ان کی آمد کے بعد ان کے گھر بھیج دیا گیا ہے۔ طلباء کا پہلا گروپ 21 اپریل کو پہنچا ہے اور اسکریننگ کے بعد ان کے گھر بھیج دیا گیا ہے۔وہ وائرس کے پھیلنے کے بعد ایران سے ہندوستان کی حکومت کے ذریعے چلائے جانے والے تقریبا 300 300 طلباء کا حصہ ہیں۔ اپریل کے پہلے ہفتے میں ان کا قرانطینہ مدت ختم ہوچکا تھا لیکن لاک ڈاؤن کے باعث ان کی آمد میں تاخیر ہوئی۔خیال رہے کہ کورنا وائرس کے پھیلائو کے بیچ لاک ڈائون کے چلتے جموں کشمیر کے درجنوںعلاقوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں کشمیری طلبہ درماندہ ہو گئے ہیں اور وہ مسلسل انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ انہیں واپس لایا جائے ۔
Comments are closed.