رامبن بانہال کے کراوہ گجر بستی کے لوگ پینے کے صاف پانی سے محروم

دور جدید میں بھی علاقہ ندی نالوں اور کنوئوں کا ناصاف پانی استعمال کرنے پر مجبور

سرینگر/24اپریل: ضلع رام بن سے چالیس کلومیٹر دوری پر واقع بانہال علاقہ کے پنچایت کراوہ کے گجر بستی کے لوگ پینے کے صاف پانی سے محروم ہے محکمہ پی ایچ ای کے ظلم کے آگے غلامی کی زندگی بسر کر رہے ہیں مزکورہ بستی کے لوگ پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی سے آج کے اس جدید دور میں بھی محروم ہیں جس کی وجہ سے مقامی آبادی کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہیں۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ضلع رام بن سے چالیس کلومیٹر دوری پر واقع بانہال علاقہ کے پنچایت کراوہ کے گجر بستی کے لوگ پینے کے صاف پانی سے محروم ہے محکمہ پی ایچ ای کے ظلم کے آگے غلامی کی زندگی بسر کر رہے ہیں مزکورہ بستی کے لوگ پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی سے آج کے اس جدید دور میں بھی محروم ہیں جس کی وجہ سے مقامی آبادی کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہیں۔علاقے کے لوگوں نے سی این ائی نمائندے سے بات کرتے ہوے سرکار اور محکمہ پی ایچ ای پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ سرکار اور متعلقہ محکمہ مزکورہ بستی میں پانی فراہم کرنے میں پوری طرح سے ناکام ہوچکا ہے۔علاقے کے لوگوں کے مطابق اگر چہ سرکار کی طرف سے آج کل کوؤڈ 19 کے بچاؤ کیلئے کئی اسکیموں کا انعقاد کیا جارہا ہے. پانی تو انسانی صحت کے لئے ایک اہم ضرورت ہے. ہمیں پانی فراہم کیوں نہیں کیا جارہا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ سرکار اور متعلقہ محکمہ اس علاقے کے ساتھ جان بوجھ کر سوتیلی ماں جیسا سلوک کرتا آرہا ہیں۔ اس ضمن میں جب سی این ائی نمائندے نے محکمہ پی ایچ ای کے ملازم سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ سرکار کی طرف سے علاقے میں پانی فراہم کرنے کئلے نئی اسکیم کے ٹینڈارس نکل چکے ہے آئندہ کچھ ماہ کے اندر علاقے میں پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے گا۔

Comments are closed.