صحافی گوہر گیلانی کیخلاف ایف آئی آر کا معاملہ عدالت عالیہ پہنچ گیا

حکومت کو کیس کی تمام صورتحال پیش کرنے کی ہدایت ، اگلی سماعت 20مئی کو ہو گی

سرینگر/24اپریل/سی این آئی// صحافی گوہر گیلانی کے خلاف سائبر پولیس کی جانب سے آیف آئی آر درج کرنے کا معاملہ عدالت عالیہ پہنچ گیا جس دوران عدالت عالیہ نے جموں کشمیر حکومت کو کیس کی صورتحال پیش کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے معاملے کی اگلی سماعت 20 مئی کو مقرر کر دی ۔ سی این آئی کے مطابق سائبر پولیس کی جانب سے صحافی اور تجزیہ نگار گوہر گیلانی کے خلاف آیف آئی آر درج کرنے کے بعد گوہر گیلانی نے عدالت عالیہ سے رجوع کیا جس دوران جمعہ کو عدالت عالیہ میں جسٹس علی محمد ماگرے کی سربراہی میں اس معاملے کی سماعت ہوئی ۔ گوہر گیلانی کی جانب سے کیس کی پیروی کر رہے وکیل ایڈوکیٹ سالحہ پیرزادہ نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل ( گوہر گیلانی ) کے خلاف سائبر پولیس نے ملک مخالف سرگرمیوں کا کیس درج کر لیا ہے جو کہ ان کے حد اختیار میں نہیں ہے بلکہ سائبر پولیس کا کام انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کے تحت آنے والے جرام سے نمٹنا ہے ۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ میرے موکل کے خلاف درج کیا گیا ایف آر آئی گوہر گیلانی کے خلاف جرم ثابت نہیں کر رہا ہے اور ان کے خلاف استعمال کے گئے دفعات بے بنیاد ہے ۔ لہذا ایف آئی آر کو کالعدم قرار دیا جائے۔ جموںکشمیر حکومت کی جانب سے کیس کی پیروی کر رہے وکیل سنیئر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل بشیر احمد ڈار نے اپنی رہائشگاہ سے فون پر عدالت عالیہ کو بتایا کہ کیس کی تفتیش ابھی ابتدائی مرحلے میں ہی لہذا عدالت عالیہ کو اس معاملے میں دخل دینے کا کوئی اختیار نہیں ہے ۔ تمام دلائل سننے کے بعد جسٹس علی محمد ماگرے والے بینج نے جموں کشمیر حکومت کو ہدایت دی کہ کیس کی ساری صورتحال عدالت کے سامنے پیش کی جائے جبکہ معاملے کی اسلی سماعت 20مئی 2020کو مقرر کی گئی ۔

Comments are closed.