کووڈ 19سے نمٹنے کیلئے جموں کشمیر کیرالہ کی طرف کامیاب کوششوں میں مصروف / ڈاکٹر جتندر سنگھ

کورنا وائرس کی بیماری سے نمٹنے کیلئے فرنٹ لائن ورکروں کا رول قابل ستائش

سرینگر/24اپریل: عالمی وبائی بیماری کورنا وائرس سے نمٹنے کیلئے جموں کشمیر کیرالہ کی طرح موثر طریقے سے ابھر کر سامنے آ رہا ہے کی بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے اس وبائی بیماری سے نمٹنے کیلئے طبی و نیم عملے کی کوششوں کی سراہنا کی ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق ویڈیو کانفرنس کے ذریعے جموں کشمیر میں کورنا وائرس سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے وزیر اعظم کے دفتر میں تعینات وزیر مملکت ڈاکٹر جتیند سنگھ نے کہا کہ جموں کشمیر میں طبی عملہ خاص کر جونیئر ڈاکٹرس اور میڈیکل اسٹاف کوود 19سے نمٹنے کیلئے موثر اندازے میںکوششیں جاری رکھیں ہوئے جس کیلئے ان کی سراہنا کی جانی چاہئے ۔سنگھ نے کہا کہ ہندوستان COVID 19 کا مقابلہ کرنے کے لئے دنیا کی فرنٹ لائن قوموں میں شامل ہوا ہے۔”انہوں نے کہا کہ جموں کشمیروبائی مرض کا مقابلہ کرنے میں کیرالا ریاست کی طرح اچھی اور موثر لائحہ عمل کے ساتھ سامنے آرہا ہے اور اس میں کامیابی بھی حاصل ہو رہی ہے ۔سنگھ نے COVID 19 کا مقابلہ کرنے میں اروگیا سیٹو ایپ کے استعمال پر بھی دوبارہ زور دیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت طبی اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کی حفاظت کے لئے بہت فکر مند ہے اور اسی وجہ سے ، صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کے تحفظ کے لئے آرڈیننس نافذ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ طبی و نیم طبی عملے کی حفاظتی کو یقینی بنانے کیلئے جموں کشمیر کو باقاعدہ طور پر پی پی ای کی فراہمی اور کورونا وائرس کے لئے جانچ کٹس کی فراہمی ہوگی۔

Comments are closed.