لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والے؛مائسمہ کے 2دکانداروں کو کیا گیا گرفتار

سرینگر/21اپریل: لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں مائسمہ پولیس نے 2دکانداروںکو حراست میں لیکر انکے خلاف کیس درج کرلیا ہے ۔ کرنت نیوز آف انڈیا کے مطابق کوروناوائرس کے نتیجے میں جاری لاک ڈاون کے دوران دکانیں بند رکنے کا سرکاری حکم ہے تاہم مائسمہ میں دو دکانداروں نے لاک ڈاون اور سرکاری احکامات کو نظرانداز کرتے ہوئے دکانیں کھلی رکھی جس کے نتیجے مائسمہ پولیس نے دونوں قصوروار دکانداروںکو گرفتار کرلیا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ سہیل احمد ڈار ساکنہ نیو کالونی بتہ مالو اورمحمد رفیق ہمدانیہ کالونی بمنہ کے رہنے والے دکاندار ہیں ۔ پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں دکانداروں کو ایف آئی آر نمبر 11/12/2020کے تحت درج کرلیا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ لاک ڈاون کی خلاف وزری کرنے والے افراد بشمول دکانداروں کے خلاف وادی کے تمام اضلاع میں کیس درج کرلیا جاتا ہے ۔

Comments are closed.