وادی کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میں اضافہ ؛پورے ترال قصبے میں بندشیں عائد ، لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

سرینگر/21اپریل: وادی کشمیر میں کورناوائرس کے کیسوں میں بڑھتے پھیلائو کے بیچ جنوبی قصبہ ترال میں پولیس نے پورے قصبہ میں پابندیوں کو اعلان کیا ہے ۔ اسی دوران پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں میں ہی رہے جبکہ واضح کیا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا ۔ سی این آئی نمائندے نے ترال سے اطلاع دی ہے کہ وادی کشمیر میں ہر گزرتے دن کے ساتھ کورنا وائر س کے کیسوں میں اضافہ کے ساتھ ہی قصبہ میں مکمل طور پابندیاں عائد کی گئی ہے ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وادی کشمیر میں کورنا وائر س کے بڑھتے پھیلائوکے پیش نظر یہ اقدامات اٹھائیں گئے ۔ انہوںنے کہا کہ قصبہ میں وبائی بیماری کے روکتھام کیلئے ایسے اقدامات ضروری ہے اور کہا کہ لوگوں کو گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دینی چاہیے اور غیر ضروری پر لوگ گھروں سے باہر نہ آئیں ۔ لوگوں کو گھر پر رہنے کی اپیل کرتے ہوئے پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت اور قانونی کارروائی کی جائے گی ۔دریںاثنا ، اے ڈی سی آفس ترال سے جاری کردہ ایک سرکاری حکم کے مطابق ، "پہلے جاری کردہ تمام نقل و حرکت کو کالعدم قرار دیا جائے گا کیونکہ حکومت کی جانب سے قابل اجازت سرگرمیوں کے لئے تازہ ترین معیاری آپریٹنگ طریقہ کار جاری کیا گیا ہے۔

Comments are closed.