وادی کشمیر میںاگلے 24گھنٹوں کے دوران ہلکی بوندا باندی کا امکان

سرینگر میں مطلع ابرآلود رہنے سے درجہ حراررت میں معمولی گراوٹ کہیں کہیں پر ہلکی بارش بھی ہوئی

سرینگر: وادی میں آج کئی دنوں بعد اگرچہ صبح دھوپ کھلی اور موسم خوشگوار ہوا تاہم آج بعد ازعصر مطلع برآلود رہااور درجہ حرارت میں کمی ہوئی جبکہ ہلکی بوندا باندی بھی دیکھنے کو ملی ۔ اس بیچ محکمہ موسمیات نے اگلے 24گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں پر گرج چمکنے کے ساتھ ساتھ ہلکی بوندا باندی کی پیشن گوئی کی ہے ۔ اس دوران آج شہر سرینگر میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16ڈگری سیلیس ریکارڈ کیا گیا ہے ۔جبکہ شہر سرینگر اور دیگر قصبہ جات میں ہلکی بارشیں بھی ہوئیں۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں آج موسم صبح سے ہی بہتر رہا اور صبح ہلکی دھوپ بھی نکلی تاہم بعد عصر مطلع پھر ابر آلود ہوا اور اور ہلکی یخ ہوائیں چلنا شروع ہوئی جس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں تھوڑی گراوٹ آئی ۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں اگلے 24گھنٹوں کے دوران ہلکی بوندا باندی ہونے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر سرینگر اور شمالی کشمیر کے چند پہاڑی علاقوں میں تیز ہوائیوں کے ساتھ ساتھ درمیانہ درجے کی بارشیں ہوسکتی ہے ۔ جبکہ شہر سرینگر میں دوران شب بارشیں ہوسکتی ہے ۔ اس دوران جنوبی کشمیر میں بھی ہلکی بارشیں ہوسکتی ہے تاہم موسم کی صورتحال چوبیس گھنٹوں کے بعد پھر بہتر ہوگی اور جمعہ اور ہفتہ کو مطلع صاف رہنے کا امکان ہے ۔شہر سرینگر میں آج دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16ڈگری سیلیس ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ اس دوران سرینگر لہہ شاہراہ اور بانڈی پورہ گریز شاہراہیں مسلسل بند پڑی ہے جبکہ سرینگر جموں شاہراہ پر یک طرف ٹریفک جاری ہے ۔

Comments are closed.