سوپور میں سی آر پی ایف اہلکار کی ہلاکت نا قابل برداشت ، بدلہ ضرور لیا جائے

کشمیر میں عسکری سرگرمیوں سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی ایجنسیاں مشتر کہ طور پر مصروف عمل

کورنا وائرس کے باوجود جنگجوءوں کیخلاف آپریشن جاری ، حالیہ دنوں میں کافی کامیابی ملی ;223; آئی جی سی آر پی ایف

سرینگرسی این آئی: سوپور میں سی آر پی ایف پارٹی میں حملے میں تین اہلکاروں کی ہلاکت پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سی آر پی ایف نے کہا کہ حملہ کا بدلہ جلد لیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ملوث افراد کی شناخت کرنے کیلئے کارروائی جاری ہے اور سیکورٹی یجنسیاں مشترکہ طور پر اس پر کام کر رہی ہیں ۔ اسی دوران انہوں نے کہا کہ کووڈ 19کے بیچ سیکورٹی فورسز جنگجوءوں سے نمٹنے کیلئے تیار ہے اور گزشتہ کئی دنوں سے انہیں کافی کامیابی بھی ملی ۔ سی این آئی کے مطابق ہمہامہ سرینگر میں سوپور حملے میں ہلاک ہو ئے سی آر پی ایف اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ، آئی جی آپریشن سی آر پی ایف کشمیر راجیش یادو نے نے کہا کہ کشمیر میں لاک ڈاءون مکمل طور پر نفاذ کرنے کیلئے سی آر پی ایف کے اہلکار کام کر رہے ہیں ۔ جبکہ لاک ڈاےون کے چلتے عسکریت پسندوں کے خلاف بھی کامیاب آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سوپور میں پیش آیا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اور حملے میں کون لوگ ملوث ہے اس کے لئے سیکورٹی ادارے مشترکہ طور کچھ نکات پر کام کر رہے ہیں اور ;34;بہت جلد حملے کا بدلہ لیا جائے گا ۔ ;34; آئی جی نے کہا ، ;34;اس حملے کے ذمہ داروں کو جلد ہی کارروائی کی جائے گی ۔ ;34;اس سوال کے جواب میں کہ کیا لاک ڈاوَن کو نافذ کرنا اور کوویڈ 19 وبائی مرض کا مقابلہ کرنے سے انسداد عسکریت پسندی کی کارروائیوں پر اثر پڑا ، آئی جی نے کہا کہ حالیہ دنوں میں بہت سے کامیاب کاروائیاں انجام دی گئیں جن میں پلوامہ اور شوپیان میں بھی شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا ، ;34;یہ ہماری ذمہ داریاں ہیں اور ہم اپنی تمام ذمہ داریوں کو پیشہ ورانہ انداز میں نپٹنے کے اہل ہیں ۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا انہوں نے حملے کے پیچھے کون سی عسکری تنظیم ملوث ہے تو انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی ایجنسیاں مشترکہ طور پر کچھ خاص مقاصد پر کام کر رہی ہیں ۔ اور کہا کہ، جلد ہی بدلہ لیا جائے گا ، ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ 30 سالوں سے کشمیر میں عسکریت پسندی جاری ہے اور سی آر پی ایف سمیت تمام سیکورٹی ایجنسیاں اس سے پیشہ ورانہ انداز میں نمٹ رہی ہیں ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سوپور علاقے میں سنیچروار کی شام سی آر پی ایف پارٹی پر جنگجوءوں نے حملہ کیا جس دورن تین سی آر پی ایف اہلکار ہلاک ہو گئے جبکہ مزید تین زخمی ہو گئے جن کا علاج و معالجہ اسپتال میں جاری ہے ۔ ( سی این آئی )

Comments are closed.