کولگام میں ژالہ باری سے فصلوں کو زبر دست تقصان
کسانوں کی حکومت سے معاوضے کی اپیل
سرینگر: کولگام اور اسکے مضافاتی علاقوں میں گزشتہ رات زبردست ژالہ باری ہوئی جس کی وجہ سے باغات اور فصلوں کو انتہائی نقصان پہنچا ہے، باغ مالکان نے ژالہ باری کو کسانوں کے لئے مصیبت قرار دیا ہے۔کسانوں نے کہا کہ اس طرح کی ژالہ باری پہلی بار ہوئی ہے جس کے نتیجے میں کسانوں اور باغات کو کافی نقصان پہنچا ہے، عوام نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ کسانوں کو معاوضہ فراہم کیا جائے تاکہ راحت نصیب ہوسکے۔
Comments are closed.