قاضی گنڈ میں فوجی کانوائے پر حملہ 

کولگام/ سرینگر ۔جموں شاہراہ پر پیر کو اُس وقت خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی جب بونہ گام قاضی گنڈ کے مقام پر جنگجوﺅں نے فوجی کانوائے پر فائرنگ کی ۔معلوم ہوا ہے کہ فوج کی کانوائے سرینگر کی طرف جارہی تھی ،جس دوران اِ س پر حملہ ہوا۔
معلوم ہوا ہے کہ طرفین کے مابین شدید گولیوں کا تبادلہ ہوا ،جو ابھی جاری ہے ۔غیر مصدقہ ذرائع کے مطابق جنگجوﺅں کی فائرنگ میں کئی اہلکار زخمی ہوئے ۔فوج وفورسز نے پورے علاقے کو محاصرہ میں لیا اور حملہ آﺅروں کی تلاش شروع کردی۔(مزید تفصیلات کا انتظار)
Share This Article
تعمیل ارشاد جموں و کشمیر کا ایک معتبر اردو روزنامہ ہے جو دہائیوں سے غیر جانب دار اور مصدقہ خبریں فراہم کر رہا ہے۔
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے