کپوارہ میں4قمار باز گرفتار:پولیس
کپوارہ / کپوارہ پولیس نے قمار بازی کے ایک آڈے پر چھاپہ لگا کر 4 قماربازوں کو گرفتار کرکے اُن کے قبضے سے داو ¿ پر لگی رقم اور آلات قمار بازی بھی برآمد کر لیا گیا۔
تفصیلا ت کے مطابق تھانہ لالپورہ کپوارہ کی حدود میں قمار بازی کے اڈے سے اہلیان علاقہ شدید مشکلات سے دو چار تھے،جنہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔پولیس نے عوامی شکایت کا سنجیدہ نوٹس لیا ۔
ایس ایچ او لالپورہ جان مظفر نے بتایا کہ ایک اطلاع ملنے پر لالپورہ کے مضافاتی گاﺅں رنگوار میں یہ کارروائی عمل میں لائی گئی ۔انہوں نے کہا کہ گاﺅں میں قمار بازی کے محفل پر چھاپہ لگا کر 4 قمار بازوں کو گرفتار کیا گیا اور اُنکی تحویل سے داﺅ پر لگائی گئی2500روپے کی رقم بھی ضبط کی گئی اور آلات قمار بازی بھی برآمد کر لیا گیا۔
گرفتار قمار بازوں کی شناخت فاروق احمد بٹ ،عبدالرشید ،غلام رسول راتھر ساکنان لالپورہ اور ظہو ر احمد میر ساکنہ ٹکی پورہ کے بطور ہوئی ۔پولیس نے معاملے کی نسبت ایف آئی آر زیر نمبر96/2017زیر دفعہ13گیملنگ ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی
Comments are closed.