راہل گاندھی نے صدر عہدہ کے لئے داخل کئے کاغذات نامزدگی، منموہن سنگھ سے لیا آشیرواد
نئی دہلی۔ کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے پیر کوگانگریس صدر کے عہدے کے لئے نامزدگی کے کاغذات داخل کر دئیے۔ جس سے اب رسمی طور پر کانگریس پارٹی میں راہل دور کی شروعات ہونے والی ہے۔ کاغذات نامزدگی داخل کرنے سے پہلے راہل نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ سے ملاقات کی اور ان کی دعائیں اور آشیرواد لیا۔
کانگریس صدر کے عہدہ کے انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی بھرنے کی آج آخری تاریخ ہے اور صرف مسٹر گاندھی نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے ہیں جس سے ان کا پارٹی صدر بننا طے ہے۔ پارٹی رہنماو ¿ں کا کہنا ہے کہ صدر کے عہدہ کے لئے مسٹر گاندھی نے ہی نامزدگی داخل کیا ہے اور نامزدگی کاغذات کی جانچ کے بعد کل انہیں پارٹی صدر قرار دیا جا سکتا ہے۔
پارٹی رہنماو ¿ں کا کہنا ہے کہ صدر کے عہدہ کے لئے مسٹر گاندھی نے ہی نامزدگی داخل کیا ہے اور نامزدگی کاغذات کی جانچ کے بعد کل انہیں پارٹی صدر قرار دیا جا سکتا ہے۔
کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے دوران منموہن سنگھ، احمد پٹیل، شیلا دکشت، جتن پرساد، وی نارائن سامی، محسنہ قدوائی، سدارمیا، اشوک گہلوت، ترون گگوئی، سشیل کمار شنڈے اور جیوترادتیہ سندھیا وغیرہ موجود رہے۔
کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے فورا بعد جیوترادتیہ سندھیا، غلام نبی آزاد، پی چدمبرم اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹین امریندر سنگھ نے سوشل میڈیا کے ذریعہ راہل گاندھی کو مبارکبادی دی۔ کیپٹین امریندر نے کہا کہ راہل ایک اچھے وزیر اعظم بھی بنیں گے۔
Comments are closed.