ریاسی جموں کے جنگلات بھیانک آگ کی لپیٹ میں

ریاسی  صوبہ جموں کے ریاسی ضلعے کے جنگلات میں سر سبز سونا تیزی کے ساتھ آگ کے شعلو ں کے نذر ہو رہا ہے جس کے نتیجے میں لوگو ں میں سخت تشویش پائی جارہی ہے۔مسلسل خشک سالی کے نتیجے میں ضلع کے مختلف علاقوں کے جنگلات میں پہلے ہی آگ کی وجہ سے سر سبز درخت راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہورہے ہیں ۔
اطلاعات کے مطابق ریاسی کے جنگلات میں اتوار کے روز ”مادی“ کے مقام پر آگ کے شعلے نمودار ہوئے ،جس نے تیزی کے ساتھ وسیع علاقے کو اپنی لپیٹ میں لیا ۔آگ کی بھیانک واردات میں اب تک سر سبز درختو ں کے علاوہ ادویاتی پودے(جڑی بوٹی )بھی راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکی ہے۔
مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ جنگلات میں لگی آ گ کی وجہ سے جہا ں سر سبز درخت جل کر خاکستر ہورہے ہیں وہیں اب دھویں سے فضائی آلودگی کا خطرہ بھی بڑھتا جارہا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ آگ پر قابو پانے کےلئے محکمہ جنگلات کا عملہ اور ریاستی پولیس جائے وقوع پر پہنچ چکی ہے۔
یاد رہے کہ اسی طرح کی کئی آگ وارداتیں کشمیر کے جنگلات میں بھی رونما ہوئیں،جسکی وجہ سے یہاں بڑے پیمانے پر جنگلات کو نقصان پہنچا ۔تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگلوں میں آگ مسلسل خشک سالی ہے

Comments are closed.