لاک ڈاون کے چلتے غیر قانونی طور تعمیر ات کھڑا کرنے کا سلسلہ جاری

متعلقہ محکموں کی جانب سے کارروائی نہ کرنے پر عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر

سرینگر:;سرکاری زمین پر غیر قانونی طور پر قبضہ ہٹانے کی سرکاری کارورائیوں کے بیچ لاک ڈاءون کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سرینگر کے حیدر پور اور اس کے ملحقہ علاقوں میں غیر قانونی طور تجاوزات کھڑا کرنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔ جبکہ انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی طور پر کاہچرائی زمین پر تعمیرات کھڑا کرنے والوں کے خلاف کوئی کارورائی نہیں کی جا رہی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق شہر سرینگر میں سرکاری اور کاہچرائی زمین پر غیر قانونی طور پر تعمیرات کھڑا کرنے والوں کے خلاف اگرچہ انتظامیہ کافی متحرک ہو گئی ہے اور غیر قانونی تجاوازت کو مہندم کرنے کا سلسلہ جاری ہے وہیں لاک ڈاءون کا فائدہ اٹھا کر سرینگر کے حیدر پور ہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں غیر قانونی طور پر تعمیرات کھڑا کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ ذراءع سے معلوم ہوا ہے کہ لاک ڈاءون کے دوران ان علاقوں میں درجنوں غیر قانونی تعمیرات کھڑا کی گئی ہے جبکہ یہ سلسلہ بدستور جاری ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ ان علاقوں میں کاہچرائی اور سرکاری زمین پر نا جائزہ طور پر قبضہ کر لیا گیا ہے اور اس پر تعمیرات کھڑی کی جا رہی ہے اور رات کے دوران تعمیراتی کام شد و مد سے جاری ہوتی ہے ۔ علاقے میں غیر قانونی طور پر تعمیرات کھڑا کرنے پر عوامی حلقوں نے شدید اظہار برہمی کرتے ہوئے بتایا کہ ایک طرف سے سرکار یہ دعوئے کر رہی ہے کہ کاہچرائی اور سرکار ی زمین سے قبضہ ہٹانے کیلئے مہم جاری ہے اور وہی لاک ڈاءون کے چلتے حیدر پورہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں راتوں رات تعمیرات کھڑئے کئے جا جا رہے ہیں اور ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے اور نہ ہی کوئی انتظامی ٹیم علاقے میں غیر قانونی طور پر کھڑا ہونے والی تعمیرات کو مہند م کرنے کیلئے کارروائی کرتے ہیں جو کہ باعث افسوس بات ہے ۔ (سی این آئی)

Comments are closed.