جنوبی کشمیر میں المناک حادثہ ، ٹریکٹر ڈرائیور از جاں ، تین دیگر شدید زخمی

پونچھ میں 56سالہ شہری کی نعش پُر اسر ار احالت میں بر آمد ، تحقیقات شروع

سرینگر: جنوبی کشمیر میں مختلف حادثات کے دوران ٹریکٹر ڈرائیور ازجاں ہو گیا جبکہ تین دیگر افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے ۔ ادھر پونچھ میں 56سالہ شہری کی نعش پُر اسر ار احالت میں بر آمد کی گئی ۔ سی این آئی نمائندوں نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے سلر ولرہامہ علاقے میں اس وقت ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا جب ایک ٹریکٹر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر لرڑھک گیا جس کے نتیجے میں ٹریکٹر ڈرائیور شدید طور پر زخمی ہو گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اگرچہ ڈرائیور کو اسپتال لیجانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ بیٹھا ۔ ادھر سرینگر جموں شاہراہ پر جمعہ کی صبح ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس دوران تین مسافر زخمی ہو گئے ۔ نمائندے نے بتایا کہ سرینگر جموں شاہراہ پر قاضی گنڈ کے چومولہ علاقہ میں ایک جپسی آئی10گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3افراد جن کی شناخت یاور احمد راتھر ولد گل محمد راتھر ساکنہ ڈلوچھ ، نور محمد لون ولد محمد عبد اللہ لون ساکنہ بانڈی پورہ اور آصف رشید تانترے ولد عبد الرشید ساکنہ شم پورہ قاضی گنڈ کے بطور ہوئی زخمی ہو گئے جن کو فوری طور پر علاج و معالجہ کیلئے ایمرجنسی اسپتال قاضی گنڈ منتقل کیا گیا جہاں سے ڈاکٹروں نے انہیں ضلع اسپتال اننت ناگ ریفر کیا ۔ پولیس نے دونوں معاملات کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔ ادھر پونچھ کے مضافاتی علاقہ میں 56سالہ شہری کی نعش گاءو خانہ میں پُر اسر ار حالت میں بر آمد کر لی گئی ۔ پولیس کی پارٹی نے نعش کو اپنی تحویل میں لیا جس کی شناخت محمد سلطان ماگرے کے بطور ہوئی جس کے بعد ضروری لوازمات کی ادائیگی کے بعد آخری رسومات کیلئے انہوں نے نعش کو لواحقین کے سپرد کر دیا اور اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔

Comments are closed.