شوپیان میں پولیس کی خصوصی کارروائی؛ٹرک سے بھاری مقدار میں کوڈین ضبط ، چار اسمگلر موقعہ پر ہی گرفتار

سرینگر:پہاڑی ضلع شوپیان میں پولیس نے ایک خصوصی کارورائی کے دوران چار منشیات اسمگلروں کی گرفتاری عمل میں لاکر بھاری مقدار میں کوڈین بر آمد کرکے ٹرک کو بھی ضبط کر لیا ۔ سی این آئی کو نمائندے نے شوپیان سے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد شوپیان پولیس سے وابستہ ایک پارٹی نے جمعرات کی شام دیر گئے ہبڈی پورہ علاقے میں ایک ٹرک زیر نمبر ;7475;01;68;-2504کو روک کر اس کی تلاشی لی جس دوران پولیس پارٹی نے 36کوڈین بوتلیں ٹرک سے بر آمد کرلی جبکہ اس موقعہ پر پولیس پارٹی نے ٹرک کو اپنی میں لیکر اس میں سوار چار افراد جن کی شناخت ارشاد احمد ریشی ولد غلام محمد ساکنہ ترال بالا ، سجاد احمد میر ولد بشیر احمد میر ساکنہ لری بل ترال ، ریاض احمد شاہ ولد غلام حسن ساکنہ ہری پورہ پلوامہ اور شوکت خان ولد علی محمد خان ساکنہ نیوا پلوامہ کے بطور ہوئی کی گرفتاری عمل میں لاکر ان کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جبکہ اس ضمن میں مختلف دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن شوپیان میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کو ایک خصوصی اطلاع ملی تھی کہ ٹرک میں کوڈین بوتلیں بھر ی ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نے خصوصی ناکہ کے دوران ٹرک کو روک کر اس کی تلاشی لی جس دوران ٹرک سے کوڈین ضبط کر لیا گیا جبکہ چار اسمگلروں کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی ۔

Comments are closed.