کیرینی پونچھ میں ہندوپاک افواج کے مابین شدید گولہ باری

فائرنگ سے ایک لڑکازخمی ، پاکستان پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام

سرینگر:;دنیا بھر میں جاری کورنا وائرس کے قہر کے بیچ بھی ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر فائرنگ یا گولہ باری کے تبادلے کا سلسلہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے ۔ تازہ واقعے میں جمعہ کو کیرنی سیکٹر میں پاکستانی فوج کی فائرنگ سے ایک18سالہ نوجوان زخمی ہوا جس کو فوری فوجی ہسپتال پہنچایا گیا ۔ ادھر پونچھ کے ہی قصبہ سیکٹر میں بھی جمعہ کے روز آر پاگ شدید گولہ باری ہوئی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے کیرنی علاقے میں ایل او سی پر ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان جمعہ کی صبح گولہ باری کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک 18سالہ نوجوان زخمی ہوا ہے جس کو فوری طور پر پونچھ کے ضلع ہسپتال علاج و معالجہ کےلئے پہنچایا گیا ۔ سرکاری ذراءع نے بتایا کہ پونچھ کے کیرنی سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج نے جمعرات کی صبح ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری شروع کی جس کے نتیجے میں وہاں تعینات فوج کے دو اہلکار زخمی ہوئے ۔ ادھر آزاد ذراءع نے بتایا کہ سرحدی ضلع پونچھ کے بالاکوٹ علاقے میں جمعرات کو ہندوستان اور پاکستانی افواج کے مابین شدید گولہ باری ہوئی جس میں دونو ں جانب جدید اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا ۔ گولہ باری کی وجہ سے دونوں جانب سرحدی علاقوں میں خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا ہے ۔ اور لوگ اپنے گھروں میں سہم کے رہ گئے ۔ جس دوران ایک لڑکازخمی ہواجسکو فوری طور پر فوجی ہسپتال علاج و معالجہ کےلئے بھیج دیا گیا ہے ۔ اس دوران دفاعی ذراءع نے پاکستانی فوج پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فوج نے پونچھ میں آج صبح ایک بار پھر بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے شدید گولہ باری کی جس کے جواب میں فوج نے بھی پاک فوجی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے گولہ باری کی ۔ دریں اثناء پونچھ کے ہی قصبہ سرحدی پٹی پر بھی آر پار گولہ باری کی اطلاع موصول ہوئی ہے تاہم یہاں پر کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ (سی این آئی)

Comments are closed.