دورے کشمیر کا دوسرا دن ، فوجی سربراہ کا دورہ شمالی کشمیر ، فوجی افسران سے تبادلہ خیال
لائن آف کنٹرول پر سیز فائر خلاف ورزیوں کا بھر پور جواب دینے کی فوجی اہلکاروں کو ہدایت
سرینگر:;وادی کشمیر کے دو روزہ دورے کے دوسرے دن فوجی سربراہ جنرل ایم ایم ناراوانے شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کا دورہ کیاجس دوران انہوں نے فوجی افسران سے تبادلہ خیال کیا جبکہ ساتھ ہی انہوں نے لاین آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا جواب دینے کیلئے تیاریوں کا بھی جائزہ لیا ۔ اسی دوران انہوں نے فوج کو ہدایت دی کہ وہ پاکستان کی جانب سے ہو رہی جنگ بندی معاہدے کی خلاف وزریوں کو بھر پور جواب دینے کیلئے متحرک رہے اور واضح کیا کہ جموں کشمیر میں امن بگاڑنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جا ئے گی ۔ سی این آئی کے مطابق فوجی سربراہ لیفٹنٹ جنرل مکند نروانے جمعرات کو وادی کشمیر کے دو روزہ دورے پر وار دہوئے جس دوران انہوں نے جمعہ کے روز فوجی افسران کے ہمراہ کپواڑہ کا دوہ کیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ آرمی چیف نے ضلع کے زنگلی کے علاقے میں واقع آرمی کیمپ کا دورہ کیا ۔ جبکہ انہوں نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں اور دراندازی کی کوششوں میں اضافے کے پیش نظر فوج کے افسران بات چیت کی اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ دورے کے دوران فوجی سربراہ نے لائن آف کنٹرول پر تعینات فوجی اہلکاروں کو ہدایت دی کہ وہ پاکستان کی جانب سے ہونے والی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا مکمل جواب دینے کیلئے متحرک رہے اور پاکستان کی جانب سے کی جانے والی ہر کوشش کا ناکام بنانے کیلئے بھر پور انداز میں کارورائی کی جائے ۔ خیال رہے کہ وادی کشمیر پہنچنے کے بعد ، آرمی چیف جنرل ناراوانے سری نگر میں 15 کور کے صدر دفاتر کا دورہ کیا ۔ جس دوران انہوں نے فوجی افسران کے ہمراہ وادی کشمیر کی موجودہ سیکورٹی صورتحال کا جائز ہ لیا ۔
Comments are closed.