جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے بڑھتے پھیلاءو کے بیچ لاک ڈاءون کا ایک ماہ مکمل

ہر طرف سناٹے اور ویرانی کا منظر ، چوتھے جمعہ کو بھی مساجد کے ممبرو محروم خاموش رہے

کشمیر میں ریڈ زونوں کی تعداد 80تک پہنچ گئی ، بندشیں مزید سختی کے ساتھ نافذ

سرینگر:جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے بڑھتے پھیلاءو کے بیچ جمعہ کو لاک ڈاون کا ایک ماہ مکمل ہو گیا ۔ جبکہ 30ویں روز بھی وادی کشمیر میں معمولات زندگی درہم برہم ہوکے رہ گئیں ۔ لاک ڈاءون کے چلتے چوتھے جمعہ کو بھی وادی کی اکثر مساجد کے ممبرو محروم خاموش رہے اور جمعہ کی نماز کے بجائے لوگوں نے اپنے گھروں میں نماز ظہر اداکی ۔ اس دوران وادی کے حساس مقامات کے علاوہ شہر خاص و لالچوک کے گردونواح میں حفاظت کے سخت انتظامات کئے گئے جبکہ وادی کشمیر میں ریڈ زونوں کی تعداد 80تک پہنچ گئی ۔ سی این آئی کے مطابق عالمی وبائی بیماری کورنا وائرس کے بڑھتے پھیلا ءو کے بیچ کشمیر میں لاک ڈاءون کا ایک ماہ مکمل ہو گیا ۔ بھارت بھر کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی آج لاک ڈاون پر مکمل عمل درآمد ہوا جس کے نتیجے میں وادی کشمیر میں معمولات زندگی بُری طرح سے متاثر ہوئی ہے جبکہ جمعہ کے پیش نظر وادی میں حساس علاقوں کے ساتھ ساتھ شہر خاص میں سخت بندشیں عائد رہیں جبکہ کوروناوائرس کی زنجیر کو توڑ نے کے ایک حربے کے بطور وادی کشمیر کی اکثر مساجد میں آج چوتھے جمعہ بھی نماز جمعہ ادا نہیں کی گئی ۔ اگرچہ بڑی مساجد کو چھوڑ کر بیشتر مساجد میں جمعہ کو آذان حسب معمول دی گئی تاہم جمعہ کی جماعت نماز ادانہیں کی گئی اور لوگوں نے اپنے ہی گھروں میں نماز ظہر اداکی ۔ دریں اثناء شہر سرینگر اور دیگر قصبہ جات سے اطلاعات موصول ہورہی ہے کہ کھانے پینے کی اشیاء میں قلت کے علاوہ قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہورہا ہے جس نے عام لوگوں کی مشکلات میں اور زیادہ اضافہ کردیا ہے ۔ ادھر کوروناوائرس میں پھیلاءو اور مریضوں میں اضافہ ہونے کے نتیجے میں لوگوں میں بھی خوف وتشویش لہر بھی جاری ہے اور لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔ انتظامیہ نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے شہر خاص کے علاوہ دیگر اضلاع کے درجنوں ان علاقوں ، جن سے وائرس کے مصدقہ یا مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں ، کو ;39;ریڈ زون;39; قرار دے کر مکمل سیل کیا ہے اور ان علاقوں کے لوگوں کو اپنے ہی گھروں میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے ۔ جبکہ پابندی کو مزید سخت کردیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ کوروناوائرس کو پھیلنے سے بچنے کےلئے حکم امتناعی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کارروائیاں انجام دے رہے ہیں اور روزانہ درجنوں افراد جن میں دکانداربھی شامل ہوتے ہیں کے کخلاف پولیس کارروائی کرتی ہے اس کے ساتھ ساتھ بلا وجہ گھروں سے نکل کر سڑکوں کے چکر کاٹنے کی پاداش میں کئی گاڑیوں کو اب تک ضبط کیا گیا ہے ۔ ادھر لاک ڈاون کا ناجائز فائدہ اُٹھانے والوں نے عام لوگوں کا خون چوسنا شروع کیا ہے جن کے خلاف انتظامیہ کارروائی کرنے سے قاصر ہے ۔ لاک ڈاون جاری رہنے کے باوجود بھی وادی میں کوروناوائرس کے کیسوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ ادھر کورناوئرس کے کیسوں میں مسلسل اضافہ ہونے کے نتیجے میں اہلیان وادی میں سخت تشویش دور گئی ہے اور لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔ اس دوران انتظامیہ کی جانب سے بندشوں میں مزید سختی برتی جارہی ہے اور حکم امتناعی کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جارہا ہے ۔ اور درجنوں افراد کے خلاف روزانہ کیس دائر کیا جارہا ہے ۔ ۔ انتظامیہ نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے درجنوں ان علاقوں ، جن سے وائرس کے مصدقہ یا مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں ، کو ;39;ریڈ زون;39; قرار دے کر مکمل سیل کیا ہے اور ان علاقوں کے لوگوں کو اپنے ہی گھروں میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے ۔ جبکہ پابندی کو مزید سخت کردیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ کوروناوائرس کو پھیلنے سے بچنے کےلئے حکم امتناعی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کارروائیاں انجام دے رہے ہیں ۔ (سی این آئی)

Comments are closed.