بارہمولہ میں پولیس اسٹیشن پر گرینیڈ حملہ شوپیاں میں فائرنگ، میوہ تاجر زخمی

سرینگر/02دسمبر/کے پی ایس/قصبہ بارہمولہ میں سنیچروار کی شام اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب جنگجوؤں نے یہاں قائم پولیس اسٹیشن کو اڑانے کیلئے گرینیڈ داغا۔تاہم گرینیڈ نشانہ چوک کر سڑک کے کنارے گر کر پھٹ گیا ۔دھماکہ میںکوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ ادھر شوپیاںمیںنامعلوم اسلحہ برداروں نے سیب ایک بیوپاری کو گولیاں مار کر زخمی کردیا۔ اطلاعات کے مطابق عسکریت پسندوں نے سنیچروار کی شام پولیس سٹیشن بارہمولہ کو نشانہ بناتے ہوئے گرینیڈ داغا۔تاہم گرینیڈ نشانہ چوک زوردار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا تاہم اسے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔اس دوران پولیس اور فورسز نے واقعے کے بعد پورے علاقے کو محاصرے میں لیکر عسکریت پسندوں کی تلاش شروع کی جو آخری اطلاع ملنے تک جاری تھی۔ادھرپہاڑی ضلع شوپیاں کے کیگام دیہات میں نامعلوم بندوق برداروں نے 30 سالہ  مختار احمد لون ولد غلام محمد لون پراس وقت پے در پے تین  گولیاں جب وہ اپنے گھر کی طرف جارہا تھا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق چند گولیاں مختار احمد نامی نوجوان کی ٹانگ میں لگی جس کے بعد خون میں لت پت مختار احمد کو نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں سے اسکو مزید علاج ومعالجہ کیلئے سرینگر منتقل کیا گیا۔

Comments are closed.