شدید تکلیف میں مبتلاء مریض ہسپتال جانے سے نہ ڈریں؛ہسپتالوں میں لازمی خدمات کو معطل نہیں کیا گیا ہے : ڈاکٹرس ایسوسی ایشن

سرینگر/08اپری: ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر نے کہا ہے کہ کوروناوائرس کے نتیجے میں کشمیر کے ہسپتالوں میں اگرچہ معمول کا کام فی الحال ملتوی کیا گیا ہے تاہم ہسپتالوں میں شعبہ ایمرجنسی برابر اپنا کام کررہا ہے اور ایسے مریضوں کو برابر علاج و معالجہ فراہم کیا جارہا ہے جن کی حالت خراب ہوتی ہے یا جنہیں شدید تکلیف ہو۔ ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر کے صدر ڈاکٹر نثارالحسن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ لوگوں کو ہسپتال جانے میں خوف محسوس نہیں کرنا چاہئے تاہم لوگ بلاضرورت ہسپتالوں کا رُخ کرنے سے پرہیز کریں ۔ انہوںنے کہا کہ ہسپتالوں میں جانے سے معمولی پرہیز کی ضرورت ہے تاہم جب کسی کو شدید تکلیف ہو یا کوئی شدید بیماری میں مبتلاء ہو تو اس کے چاہئے کہ گھر میں رہنے کے بجائے ہسپتال جاکر علاج کروائیں تاکہ آگے جاکر کوئی پریشان نہ ہو۔ ڈاکٹر نثار نے کہا کہ لوگوں کو اس بات سے باخبر رہنا چاہئے کہ ہسپتالوں میں طبی عملہ دستیاب ہے اور ہر وقت وہاں آنے والے مریضوں کا علاج و معالجہ کیلئے تیار رہتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ لوگوں کو یہ بات بھی جان لینی چاہئے کہ کوڈ 19مریضوں کیلئے ہسپتالوں میں اعلیٰحدہ آیسولیشن وارڈ قائم ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اگر کسی کو چھاتی میں درد ہے یا پیٹ میں شدید درد ہو تو اس کو برداشت کرنے کے بجائے ہسپتال جاکر علاج کرائیں ۔ انہوںنے کہا کہ یہاں دل کا دورہ پڑنے کے واقعات رونماء ہوتے ہیں ۔ نومود بچے بھی بیمار ہوتے ہیں یا پیٹ گردوں میں سخت درد کے واقعات بھی ہوتے ہیں جن کو ہم گھروں میں بیٹھ کر ٹھیک نہیں کرسکتے اور ناہی ایسے مریضوں کو انتظار کرنا چاہئے بلکہ فوری طور پر ہسپتال پہنچ کر علاج کرانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں معمول کو مریضوں کو آنے سے روکا گیا ہے اس کے علاوہ جو معمول کی جراحیاں انجام دی جارہی تھیں ان کو روکا گیا ہے تاہم ایمرجنسی آپریشن ہورہے ہیں ۔

Comments are closed.