تازہ پسیاں گر آنے کے بعد سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک پھر بند

مغل روڑ اور سرینگر لداخ شاہراہ ہنوز بند ،شاہرائوں کو بحال کرنے کیلئے اقدامات جاری

سرینگر/08اپریل: خراب موسمی صورتحال کے چلتے سرینگر جموں شاہراہ پر تازہ پسیاں گر آنے کے بعد ٹریفک کی نقل و حمل ایک مرتبہ پھر معطل رہی ۔ ادھر گزشتہ سال ماہ دسمبر میں بھاری برف باری کی وجہ سے بند پڑے مغل روڑ اور سرینگر لداخ کو قابل آمد رفت بنانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر برف ہٹانے کاکام جاری ہے اور اس بات کی امید لگائی جا رہی ہے کہ گزشتہ سالوں کے مقابلے میں امسال شاہرائوں کو مقرر وقت سے پہلے ہی آمد رفت کیلئے بحال کیا جائیگا۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کو ملی تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال کے ما ہ دسمبر میں بھاری برف باری کے بعد سرینگر لداخ شاہراہ اور تاریخی مغل روڑ کو ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند کر دیا گیا اور یہ شاہرائے ہنوز بند پڑی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں لداخ کا وادی کشمیر سے رابطہ کٹ کر رہ گیا ہے ۔ادھر محکمہ بیکن کے مطابق شاہراہوں پر برف ہٹانے کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے اور شاہرائوں کو صاف کرنے کیلئے بیکن سے وابستہ اہلکار دن رات محنت کرکے اسکو قابل آمد رفت بنانے میں مصروف ہے ۔محکمہ کا کہنا ہے بیکن اہلکاروں کی انتھک کوشش کی وجہ سے امسال شاہرائوں کو مقرر ہ وقت سے قابل ہی کھولے جانے کا امکان ہے ۔ادھربدھ کو خراب موسمی صورتحال کے چلتے تازہ بارشوں کے بعد سرینگر جموں شاہراہ پر تازہ پسیاں گر آئی جس کے نتیجے میں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل ایک مرتبہ پھر بند کر دی گئی ۔ ٹریفک کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بدھ کی صبح تازہ پسیاں گر آنے کے بعد شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ پنتھال اور چیرا کے مقام پر تازہ پسیاں گر آئی جس کے نتیجے میں ٹگریفک کی نقل و حمل کو روک دیا گیا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شاہراہ کو کھولنے کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے اور شاہراہ صاف ہوتے ہی ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بحال کر دی جائے گی ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مسلسل بارشوں کے بعد تین سو کلومیٹر لمبی سرینگر جموں شاہراہ کے کئی مقامات پر سڑک کی خستہ حالی کو مد نظر رکھتے ہوئے محکمہ ٹریفک نے شاہراہ پر صرف یکہ طرف ٹریفک کی آمد رفت کی اجازت دی گئی اور پچھلے ایک ہفتے سے شاہراہ پر صرف یکہ طرفہ ٹریفک کی آمد رفت جاری ہے .

Comments are closed.