سری نگر اپریل 8/ معروف سماجی کارکن سید اعجاز کاشانی نے اپنے ایک پریس بیان میں شب برات کی فضیلت، اہمیت اور عظمت بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس رات کی خصوصیات اور امتیازی اوصاف پر قرآن کریم اور احادیث مقدسہ کے حوالے سے تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالی گئی ہے اور اس رات کے احکام اور اعمال کو مفصل انداز میں پیش کرتے ہوئے سید اعجاز کاشانی نےکہا کہ لوگ اپنے چھوٹے بڑے لغزشیں، گناہوں اور غلطیوں کا اعتراف کرے اور اللہ تبارک و تعالیٰ کے حضور توبہ و استغفار کے ساتھ ساتھ مسائل اور مشکلات کے حل کیلئے والہانہ انداز میں رو رو کردعائیں مانگے تاکہ ہماری جملہ مسائل کا حل ہوسکے سید اعجاز کاشانی مزید کشمیری عوام سے گزارش کی کہ وہ آپسی بھائی چارے اور روایتی بھائی چاری کو قائم کریں اور قرآن مجید کی مقدس تعلیمات جو کہ ہمارے لیے باعث مغفرت ہے ان تعلیمات کو اپنی زندگی کے سانچے میں ڈھالیں۔ سید اعجاز کاشانی نے مزید کہا کہ ہم جب تک انفرادی اور اجتماعی طور اپنے آپ کو اللہ کے مقدس کلام قرآن مجید کے سانچے اور اسوئہ رسول اکرم ﷺ کے مطابق اپنے آپ کو عملی اعتبار سے نہیں ڈھالیں گے اس وقت تک نہ تو ہماری اور نہ ہی معاشرے کی اصلاح ہوسکتی ہے اور نہ ہی ہم دین و دنیا کی ترقی حاصل کرسکتے ہیں سید اعجاز کاشانی نے مسلمان نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ زندگی کے جملہ معاملات میں گناہ اور برائی کے کاموں سے اجتناب کریں اور اللہ کے حضور اپنے گناہوں کیلئے توبہ استغفار کرتے رہیں تاکہ اللہ تعالیٰ کی رحمت اور مغفرت کے امیدوار بن سکیں۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.