سکمز صور ہ میں کوروناوائرس کے مریضوں کے ساتھ قیدیوں جیسا سلوک

وارڈ کے 14مریضوں کیلئے 5روپے کی ایک صابن کی ٹکیا، کھانے پینے کابھی کوئی معقول انتظام نہیں

سرینگر/07اپریل: سکمز صورہ میں کووڈ 19کے مریضوں کو ہسپتال میں کوئی بھی سہولیت دستیاب نہیں ہے یہاں تک کہ انہیں کھانے پینا بھی ڈھنگ کا نہیں دیاجارہا ہے ۔ سکمز میں زیر علاج ایک مریض نے فون پر اپنی روداد سناتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کے دعوئوں کی پول کھولتے ہوئے کہا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ جو دعویٰ کرتی ہے کہ کوروناوائرس کے مریضوں کو بہتر سہولیات دستیاب رکھی جارہی تاہم انہوںنے کہا کہ 14مریضوں کیلئے ایک صابن کی ٹکیا ہے جبکہ بالٹن کئی بار منت سماجت کے بعد دیا گیا ۔ چائے سرد پانی کی مانند ہوتی ہے جبکہ روٹی کا نام و نشان ہی نہیں ہے اور ناروزانہ کی بنیاد پر مریضوں کو ماسکیں تبدیل کی جاتی ہے ۔ گرمی کا کوئی انتظام نہیں یہاں تک کہ مریضوں کو کمبل بھی فراہم نہیں کی جاتی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ایک طرف جہاں سرکار اور محکمہ صحت بلند بانگ دعوے کررہے ہیں کہ کووڈ 19کے مریضوں علاج و معالجہ کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیات فراہم کی جارہی ہے تاہم سرینگر کے سکمز صورہ میں زیر علاج مریضوں نے شکایت کی ہے کہ ہسپتال انتظامیہ ان کے ساتھ قیدیوں جیسا سلوک روا رکھ رہے ہیں ۔ہسپتال میں زیر علاج ایک مریض نے فون پر اپنی روداد سناتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت یہاں پر 14سے زائد مریض زیر علاج ہے جن کیلئے دو باتھ روم ہے تاہم ایک کا گیزر خراب ہے جبکہ گرمی پانی والا ایک ہی باتھ روم چودہ افراد کیلئے رکھا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ کئی بات منت سماجت کے بعد 5روپے کی ایک صابن کی ٹکیادی گئی جو 14مریض استعمال کررہے ہیںانہوںنے کہاکہ ہسپتال میں داخل ہونے کے ساتھ ہی مریض کو ایک ماسک دی جاتی ہے تاہم ایک ہی ماسک مریضوں نے قریب ایک ہفتے استعمال کی ہے جبکہ WHOکی واضح ہدایت ہے کہ کوروناوائرس کے مریض ہر روز ماسک تبدیل کریں ۔ مریض نے فون پر بتایا کہ کھانے پینے کے سلسلے میں بھی کئی بار ہسپتال انتظامیہ سے گذارش کی گئی کہ کم سے کم ڈھنگ کا کھانا پینا فراہم کریں تاہم انہوںنے ہماری بات کو سنی ان سنی کردیا ۔ ہسپتال میں علاج و معالجہ کے حوالے سے ڈاکٹروں کے رویہ پر مریض نے کہا کہ ڈاکٹر صاحبان اپنی ڈیوٹی بخوبی انجام دے رہے ہیں اور اس میں کوئی بھی ڈاکٹر کوتاہی نہیں برت رہا ہے جس کیلئے ہم مریضوں کے علاج و معالجہ کے لئے تعینات ڈاکٹروں کے شکر گزار ہے ۔ انہوںنے سرکار سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں اور یہاں زیر علاج مریضوں کو سہولیات بہم رکھنے کی ہدایت جاری کریں ۔

Comments are closed.