موسم نے بدلی اچانک کروٹ ، آسمان پر چھائے کالے بادل ، بادل گرجنے اور بجلی چمکنے سے لوگوں میں دہشت
شہر سرینگر سمیت دیگر قصبہ جات میں تیز ہوائوں کے ساتھ ساتھ شدید ژالہ باری اور بارش ، میوہ باغات اور فصلوں کو نقصان
سرینگر/07اپریل: شہرسرینگر سمیت وادی کے دریگر اضلاع میں منگل کے بعد دوپہر موسم نے اچانک کروٹ بدلی اور دیکھتے ہی دیکھتے مطلع ابرآلود ہوا اور شدید بارش اور ژالہ باری ہوئی جبکہ بجلی چمکنے کے ساتھ ساتھ بادل بھی زور زور سے گرجتے رہے جس کی وجہ سے لوگوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔ ادھر شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ، کپوارہ، اور بانڈی پور میں بھی تیز ہوائیوں کے ساتھ ساتھ شدید ژالہ باری ہوئی جس کی وجہ سے میوہ باغات کو نقصان پہنچنے کی اطلاع ملی ہے ۔تیز ہوائوں کی وجہ سے سرینگر اور دیگر قصبہ جات میں بجلی بھی بند ہوگئی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق منگل کو اگرچہ صبح سے ہی موسم بہتر تھا اور تیز دھوپ نکلی تھی تاہم بعد دوپہر قریب تین بجے موسم نے اچانک کروٹ بدلی اور بادل پر کالے بادل چھاگئے جس کی وجہ سے شہر سرینگر اور دیگر قصبہ جات میں ہر سو اندھیرے کی صورتحال پیدا ہوا جبکہ تیز ہوائیوں اور طوفانی آندھی کے فورا بعد شدید ژالہ باری اور بارش شروع ہوئی ۔ آسمان پر کالے بادل اور طوفانی ہوائیں چلنے سے لوگوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔اچانک مطلع ابرآلود ہوا اور شدید بارش اور ژالہ باری ہوئی جبکہ بجلی چمکنے کے ساتھ ساتھ بادل بھی زور زور سے گرجتے رہے جس کی وجہ سے لوگوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی جبکہ لوگ گھروں میں سہم کر رہ گئے ۔ شہر سرینگر سمیت شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ ، پٹن، سوپور، کپوارہ، ہندوار اور بانڈی پورہ میں شدید بارشیں اور قہر انگیز ژالہ باری ہوئی ہے جس کی وجہ سے میوہ باغات اور فصلوں کو زبردست نقصان پہنچاہے ۔ ادھر وسطی ضلع بڈگام اور گاندربل سے بھی اطلاع موصول ہوئی ہے کہ وہاں بھی شدید ژالہ باری اور بارشوں کے علاوہ طوفانی ہوائوں نے قہر برپا کردیا اور زراعت کو شدید نقصان پہنچا۔کئی جگہوں پر درخت سڑکوں پر گرآئے جبکہ تیز ہوائوں کی وجہ سے کئی جگہوں پر بجلی کی ترسیلی لائنوں کو نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے سرینگر اور دیگر جگہوں پر بجلی کی سپلائی متاثر ہوئی ۔ادھر محکمہ موسمیات نے آئندہ کچھ دنوں تک موسمی صورتحال جوں کی توں رہنے کی ہیشگوئی کرتے ہوئے اگلے 24گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے
Comments are closed.