شب برات کی شب گھروں میںہی عبادت کا اہتمام کیا جائے ؛ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر اور علمائے کرام کی لوگوں سے اپیل ،گھر میں رہو محفوظ رہو
سرینگر/07اپریل: گھر میں رہو محفوظ رہو:کوروناوائرس کے مریضوں میں بتدریج اضافہ کے پیش نظر ضلع ترقیاتی کمشنر اور علمائے کرام نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شب برات کی رات اپنے ہی گھروں میں رہ کر اللہ کے حضور سربسجود ہوکر اپنے گناہوں کی بخشش طلب کریں اس کے ساتھ یہ بھی مشورہ دیا گیا کہ دوران شب مزاروں پر حاضری دینے سے بھی گریز کیا جائے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں کوروناوائرس جس تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے یہ ایک تشویشناک بات ہے اس وجہ سے اگرچہ پہلے ہی لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ پنجگانہ اور جمعہ کی نمازیں اپنے ہی گھروں میں اداکرتے رہیں اور مساجد میںباجماعت نماز اداکرنے سے گریز کیا جائے تاہم شب برات جو کہ اسلامی تاریخ میں ایک مقدس رات مانی جاتی ہے جس روز ہر کوئی بندہ مومن اپنے گناہوں کی بخشش کیلئے اجتماعی اور انفرادی طور پر مساجد ، خانقاہوں، آستانوں اور دیگر زیارتوں پر رات بھر شب خوانی کے دوران اللہ کے حضور گڑ گڑاکر سربسجود ہوتے ہیں تاہم کووڈ 19تیزی کے ساتھ پھیلنے کے پیش نظر ضلع ترقیاتی کمشنر شاہد چودھری نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ہی گھروں میں رہ کر شب کریں ۔ اس کے ساتھ ساتھ علمائے کرام نے بھی لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شب برات کی رات اپنے ہی گھروں میں رہیں ۔ علمائے کرام کے نزدیک کسی شرعی عذر کی صورت میں ہم نماز پنجگانہ اوردیگر ارکان اپنے ہی گھروںمیں اداکرسکتے ہیں کیوں کہ وبائی مرض اگر اجتماعات سے پھیلتا ہے تو اس میں اجازت ہے کہ وہ لوگوں اور اپنے جان کی حفاظت کیلئے گھروں سے باہر نہ نکلیں ۔ علمائے کرام کے مطابق اسلامی تاریخ میں کئی مثالیں ملتی ہے جب مساجد میں جماعت اداکرنے سے گریز کیا گیا ہے اس لئے لوگ جہالت کی راہ پر نہ جاتے ہوئے گھروں میں ہی رہیں ۔
Comments are closed.