کورنا وائرس میں مبتلا بانڈی پورہ کے مریض کی صدر اسپتال سرینگر میںموت ، ہلاکتوں کی تعداد 3پہنچ گئی

دو دو بہنوں سمیت مزید پانچ افراد کے کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت ، جموں کشمیر میں مریضوں کی تعداد 114تک پہنچ گئی

سرینگر کے لال بازار اور عید گاہ علاقے احتیاطی طور مکمل طور پر سیل ، ہر آنے جانے والے راستے بند

سرینگر/07اپریل: کورنا وائرس میں مبتلا بانڈی پورہ کے ایک اور شہری کی سرینگر کے صدر اسپتال میںموت کے ساتھ ہی وادی کشمیر میں وبائی بیماری سے اموات کی تعداد3تک پہنچ گئی ہے ۔ ادھر کشمیر وادی سے مزید پانچ افراد کے کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے ساتھ ہی مریضوں کی تعداد 114تک پہنچ گئی ہے ۔ ادھر سرینگر انتظامیہ نے شہر کے عید گاہ اور لال بازار علاقے کو مکمل طور پر سیل کر دیا ہے اور تمام آنے جانے والے راستوںکو بند کر دیا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی کورنا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے بیچ منگل کو تیسرے کورنا وائرس مریض کی موت اسپتال میں ہوئی ۔ سرینگر کے صدر اسپتال میں بانڈی پورہ کے گنڈ جاگیر علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک اور مریض کی موت واقع ہوئی جس کے ساتھ ہی وادی کشمیر میں کورنا وائرس میں مبتلا تین مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے ۔ ضلع انتظامیہ کے ایک افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں کورنا وائرس میں مبتلا مریض کی موت واقع ہوئی ہے ۔ بانڈی پورہ کے شہری کی کورنا وائرس سے موت کے ساتھ ہی وادی کشمیر میں مرنے والے کی تین تک پہنچ گئی ہے ۔ ادھر منگل کو سرینگر اور بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والے پانچ مزید مریضوں جن میں سرینگر کی دو بہینیں بھی شامل ہے کے کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے ساتھ ہی جموں کشمیر مریضوں کی تعداد 114تک پہنچ گئی ہے ۔ ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سرینگر کے لال بازار علاقے سے تعلق رکھنے والے تین مریض جن میں دو بہنیں بھی شامل ہے کے کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت سامنے آئیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ تینوں 14روزہ کورناٹئن میں تھے جس کے بعد ان کے نمونے لیباررٹری روانہ کئے گئے تھے جہاں ان کے ٹیسٹ مثبت سامنے آئیں ۔ جبکہ مزید دو جن میں ایک حاجن بانڈی پورہ جبکہ دوسرا بھی ضلع سرینگر سے تعلق رکھتا ہے سرینگر کے سکمز صورہ میں زیر علاج تھے جہاں ان کے ٹیسٹ مثبت آئے ۔ پانچ مزید مریضوں کے کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں مریضوں کی تعداد 114تک پہنچ گئی ہے ۔ ادھر ضلع انتظامیہ سرینگر نے سرینگر کے عید گاہ اور لال بازار علاقے کو مکمل طورپر سیل کر دیا گیا ہے اور ان علاقوں کی طرف آنے جانے والے ہر راستہ بند کر دیا گیا ۔ (سی این آئی )

Comments are closed.