سرینگر/07اپریل/سی این آئی// جنوبی قصبہ بجبہاڑہ میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب مسلح جنگجوئوں نے سی آر پی ایف پارٹی پر حملے کرکے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک سی آر پی ایف اہلکار ہلاک ہو گیا ۔ حملے کے بعد پورے علاقے کو فوج و فورسز نے محاصرے میں لیکر تلاشی کارورائی عمل میں لائی جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھی ۔ سی این آئی کو نمائندے نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ مسلح جنگجوئوں نے بجبہاڑہ میں ی آر پی ایف کی گشتی پارٹی پر حملے کرکے شدید فائرنگ کی ۔ انہوں نے بتایا کہ گولیوں کی گن گرج سے پورا علاقہ لرز اٹھا جبکہ طرفین کے مابین گولی باری سے پورا علاقہ سہم گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ حملے کے فورا بعد پولیس و فورسز کی اضافی نفری علاقے میں پہنچ گئی جنہوں نے ایک سی آر پی ایف اہلکار کو خون میں لت پت دیکھ کر اسے ایس ڈی ایچ بجبہاڑہ منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی حالت نازک دیکھ انہیں جی ایم سی اننت ناگ منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔ادھر حملے کے بعد پورے علاقے کو سیل کرکے حملہ آوروں کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کر دی ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے میں ایک سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہو گیا جبکہ حملہ آوروں کو ڈھونڈ نکلانے کیلئے تلاشی کارورائی شروع کر دی گئی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.