منشیات کے خلاف پولیس کی مہم تیز؛سرینگر او ر شوپیان میں3منشیات فروش ممنوعہ نشیلی مادہ سمیت گرفتار

سرینگر/05اپریل: سرینگر اور شوپیان پولیس نے نے منشیات کے خلاف اپنے کاروائی جاری رکھتے ہوئے3منشیات فروش کو ممنوعہ نشیلی مادہ سمیت گرفتار کیا ، سی این آئی کے مطابق سرینگر پولیس نے ایس ایس پی سرینگر کی ہدایات پر ناکہ چیکنگ کے دورا ن ریڈ کراس روڑ مائسمہ کے نزدیک تھانہ پولیس مائسمہ کی پولیس پارٹی نے چیکنگ کے دوران ایک شخص جس کی ظہور احمد ڈار ولد غلا م احمد ڈار ساکن مائسمہ کے بطور ہوئی ہے کو روک کراس کی تلاشی لی ۔ دوران تلاشی مذکورہ منشیات فروش کے قبضے سے 50 گرام چرس برآمد کرکے ضبط کر لی ۔ پولیس اسٹیشن مائسمہ سرینگر نے کیس ایف ائی ار زیر نمبری 07/2020 متعلقہ دفعات کے تحت اندراج کر کے مذید تفتیش شروع کی ۔ ادھر شوپیان پولیس نے بھی خصوصی ناکہ چیکنگ کے دوران دو منشیات اسمگلروں جن کی شناخت اعجاز احمد کوکا ولد غلام محمد کوکا اور منظور احمد کوکا ولد غلام محمد کوکا کی گرفتاری عمل میں لاکر ان کے قبضے سے منشیات بر آمد کی جبکہ اس ضمن میں ایک کیس پولیس اسٹیشن زینہ پورہ میں درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس نے اس بات کا عزم کیا کہ سماج میں پھیلی جرائم کا قلع قمع کرنے کیلئے اپنی کاروائی جاری رکھیں گئے اورجو بھی عناصر سماجی بدعتوں میں ملوث پایا جائے گا اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔کمنٹی ممبران سے بھی درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میںجرائم کے متعلق پولیس کے ساتھ دستِ تعاون پیش کریں۔ لوگوں نے سماجی جرائم کے خلاف پولیس کی جانب اُٹھائے گے مہم کی کافی سراہنا کی ۔

Comments are closed.