دنیا بھر میں وبائی بیماری کورنا وائرس کی قہر سامانیاں؛14.5فیصد نوجوان ٹھیک ہونے کے بعد دوبارہ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے: تحقیق

سرینگر/05اپریل/: ماہرین کی ایک اسٹڈی میں پتہ چلا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثر14.5 فیصد نوجوان اسپتال سے چھٹی ملنے کے بعد دوبارہ اس سے متاثر ہو ئے ہیں۔ کورونا وائرس کی یہ اسٹڈی چین اور امریکہ کے سائنسدانوں نے کی ہے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق 262 کیسزمیں سے 38 کیس ایسے پائے گئے، جب نوجوان ٹھیک ہونے کے دو ہفتے بعد دوبارہ اس وبا میں مبتلا ہوئے۔ اس کا مطالعہ جنوبی چین کے صوبہ گوانڈونگ سے ہیلتھ کے حکام نے فروری کے آخر میں کیا تھا،جس میں تقریبا14فیصد معاملات میں یہ پایا گیا کہ نوجوان اس جان لیوا وائرس سے ٹھیک ہونے کے دو ہفتے کے اندر دوبارہ اس کی زدمیں آ گئے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق ماہرین کے مطابق جو 38 افراد دوبارہ اس وائرس سے متاثر ہوئے ان میں صرف ایک شخص کی عمر60 سال سے زیادہ ہے، جبکہ سات کی عمر14 سال سے کم تھی۔ ساتھ ہی ماہرین کوپتہ چلا کہ جو38 لوگ دوبارہ متاثر ہوئے ان میں سے چند لوگوں نے ہلکی کھانسی اور سینے کی جکڑن کی شکایت کی جبکہ کسی کو بھی بخار نہیں ہوا۔دوسری جانب ، اس وبا کے اہم مرکز چین کے صوبہ ہبوئی کے دارالحکومت ووہان کے تونگجی اسپتال کی ٹیم کی طرف سے گزشتہ ماہ کی گئی تحقیق میں محض تین فیصد ایسے معاملے سامنے آئے، جب لوگ دوبارہ اس انفیکشن کی زد میں آئے۔

Comments are closed.