کوروناوائرس کی لپیٹ میں آنے سے بچنے کیلئے؛کوٹ بلوال جیل کے قیدیوں کا ڈی جی جیل خانہ جات کے نام رہائی کے لئے مکتوب

سرینگر/05اپریل: کورٹ بلوال جیل میں کشمیری اسیران نے جیل حکام اور ڈائریکٹر جنرل پرزنس کے نام مکتوب روانہ کرتے ہوئے کوروناوائرس کے تیزی کے ساتھ پھیلائو کے تناظر میں قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے لکھا کہ جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے خاص کر کشمیری اسیران جو کورٹ بلوال جیل میں ہی کو پیرول پر یا ضمانت پر شرائط کی بناء پر رہاکیا جائے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں بھی کوروناسائرس تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے جبکہ ملک کی مختلف ریاستوں نے جیلوں میں قیدیوں کی رہائی کیلئے اقدامات اُٹھائے ہیں اس ضمن میں کورٹ بلوال جیل جموں میں اسیروں نے بھی اپنی رہائی کامطالبہ کیا ہے تاکہ اسیران اس وائر س کی چپیٹ میں آنے سے بچ سکیں ۔ اسیران نے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس برائے جیل خانہ جات کے نام کورونا وائرس کے پیش نظر مشروط رہائی کے لئے ایک مکتوب روانہ کیا ہے۔مکتوب میں کہا گہا ہے کہ جیل میں اس مہلک ترین وائرس کے پھیلنے کے سب سے زیادہ خطرات لاحق ہیں وہیں دوسری طرف قیدی اپنے احباب و اقارب کے تئیں بھی از حد متفکر ہیں۔

Comments are closed.