کورنا وائرس کے کیس مثبت آنے کے ما بعد کپواڑہ ، بانڈی پورہ اور شوپیان کے نصف درجن دیہات ریڈ زون قرار

سرینگر/05اپریل: کورنا وائرس کے کیسز مثبت آنے کے بعد ضلع بانڈی پورہ ، کپواڑہ اور شوپیان کے نصب درجن علاقوں کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے جبکہ ان علاقوں میں ٹریفک کی نقل و حمل پر مکمل طور پابندی عائد کی گئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق سرحدی ضلع کپواڑہ ، بانڈی پورہ اور شوپیان میں مزید کئی کیس کورنا وائرس کیلئے مثبت آنے کے بعد تینوں اضلاع کے نصب درجن دیہات کا ریڈ زون قرار دیکر وہاں نقل و حمل پر مکمل طور پابندی عائد کر دی ۔کپواڑہ سے نمائند ے نے اطلاع دی ہے کہ ضلع میں کورنا وائرس کے چھ کیس مثبت آنے کے بعد ضلع انتظامیہ نے اتوار کو کئی علاقوں کو ریڈ زون قرار دیتے ہوئے وہاں لوگوں اور ٹریفک کی نقل و حمل پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے اس معاملے میں حکمنامہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں واضح کر دیا گیا کہ ان علاقوں میں کسی کو بھی چلنے پھیرنے کی اجازت نہیں ہو گئی ۔ادھر نمائندے نے شوپیان سے اطلاع دی ہے کہ ضلع شوپیان میں کورنا وائرس کے دو کیس مثبت آنے کے بعد ضلع انتظامیہ شوپیان نے بہمنی پورہ اس کے ملحقہ علاقوں کو ریڈ زون قرار دیا ہے اور ان علاقوں کی جانب سے لوگوں کو جانے سے گریز کرنے کیلئے کہا گیا ۔ ضلع انتظامیہ کے ایک افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں دو مریضوں کے ٹیسٹ کورنا وائرس کیلئے مثبت آنے کے بعد ضلع انتظامیہ شوپیان نے دو دیہات کا حساس قرار دیا اور اس بات کا خیال رکھا جا رہا ہے کہ کورنا وائرس کو مزید پھیلنے سے روک لیا جائے ۔ انہوں نے بتایا کہ ان دیہات میں ہر قسم کی گاڑیوں کی نقل و حمل پر مکمل پابندی عائد رہے گی جبکہ لوگوں کو بھی گھروں سے غیر ضروری طور نکلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان نے افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ ان علاقوں میں اشیائے ضروریہ اور دیگر چیزوں کی سپلائی کو یقینی بنائیں جبکہ واضح کر دیا کہ کسی کو بھی سرکار ی احکامات نظر انداز کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گئی ۔ ادھر بانڈی پورہ میں بھی مزید کئی دیہات کو ریڈ زون میں رکھا گیا ہے اور حساس قرار دینے کے بعد گاڑیوں کی نقل و حمل پر مکمل طور پابندی عائد کر دی ہے ۔

Comments are closed.