آری گام ترال کا محاصرہ
ترال/ فوج وفورسز نے جنوبی کشمیر کے انتہائی حساس ضلع پلوامہ میں جنگجو مخالف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے ہفتہ کو آری گام ترال کا محاصرہ کرکے تلاشی کارروائی عمل میں لائی ۔فوج وفورسز کو ایک مصدقہ اطلاع ملتی تھی کہ گاﺅں میں مسلح جنگجوﺅں کا ایک گروہ موجود ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ فوج کی 24آر آر ،ایس اوجی اور سی آر پی ایف اہلکاروں نے مذکورہ علاقے کو مشترکہ طور پر محاصرے میں لیا۔علاقے میں ممکنہ احتجاجی مظاہروں اور کارڈن اینڈ سرچ آپریشن مخالف احتجاج کے پیش نظر فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔
اطلاعات کے مطابق فوج وفورسز نے آری گام ترال کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی کارروائی عمل میں لائی ،تاہم تادم تحریر یہاں جنگجو ﺅں اور فوج وفورسز کے درمیان کوئی آمنا سامنا نہیں ہوا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پلوامہ کے کئی دیہات کا بھی ہفتہ کی صبح فوج وفورسز نے کارڈن اینڈ سرچ آپریشن کرکے تلاشی کارروائیاں عمل میں لائیں ،جس دوران یہاں تشدد بھڑک اٹھا تھا۔
Comments are closed.