کشمیر:پکھرپورہ میں جاں بحق جنگجوﺅں کی یاد میں ہڑتال جاری
سرینگر/ وسطی ضلع بڈگام کے پکھر پورہ میں ہفتہ کو جاں بحق جنگجوﺅں کی یاد میں مسلسل دوسرے روز بھی ہڑتال رہی ۔یاد رہے کہ پکھر پورہ میں 30نومبر کو جنگجوﺅں اورفوج وفورسز کے درمیان معرکہ آرائی میں ایک مقامی جنگجو سمیت3جنگجو جاں بحق ہوئے تھے ۔
اطلاعات کے مطابق پکھر پورہ میں ہر طرح کی دکانیں ،کاروباری ادارے اورتجارتی مراکز بند رہے ۔علاقے میں تعلیمی ادارے بھی بند رہے جبکہ سڑکوں سے پبلک ٹرانسپورٹ غائب رہا ۔اطلاعات کے مطابق موہن پورہ،چراری پورہ،کامرازی پورہ،ٹھوکر پورہ،دربہ گام ،راہمو پٹھلی پورہ،اگلر کنڈی ،کاڈی پورہ ،کھئی گام ڈلون اور کنہ دھجن میں ہڑتال کا خاصا اثر دیکھنے کو ملا۔
دریں اثناءضلع پلوامہ میں جمعہ کی شب ہی موبائیل انٹر نیٹ خد مات بحال کردی گئیں ۔یہ سروس پٹھلی پورہ گاﺅں میں جنگجوﺅں اور فوج وفورسز کے درمیان جھڑپ شروع ہونے کے ساتھ منقطع کی گئی تھی۔یہاں کئی گھنٹوں تک جاری رہنی والی جھڑپ میں 3جنگجو جاں بحق ہوئے تھے ،جن مقامی جنگجو شبیر احمد ٹھوکر بھی شامل ہے
Comments are closed.