زینہ کوٹ میں پولیس اور طالب علموں کے مابین جھڑپیں

سرینگر:زینہ کوٹ ایچ ایم ٹی میں طالب علموں اورپولیس کے درمیان اس وقت جھڑپیں شروع ہوئی جب طلباء تعلیمی اداروں میں گرفتاریوں کے خلاف مظاہرے کررہے تھے۔مظاہرین نے سرینگر بارہمولہ ہائی وے کو بلاک کردیا ۔عینی شاہدین کے مطابق فوج کی کانوائی نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ہوا میں فائرنگ کی ،جس سے مظاہرین مذید بھڑک گئے ۔مظاہرین نے فوج پر پتھراو کرنا شروع کردیا۔جس کے بعد پولیس نے ان کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولے داغے۔مظاہرے ختم ہونے تک کسی کے زخم ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
ادھر پلوامہ میں بھی طالب علموں نے ان گرفتاریوں کے خلاف مظاہرے کئے۔مظاہرین میں مقامی نوجوانوں نے بھی آزادی کے حق میں نعرے بلند کئے۔جس کے بعد سیکورٹی افراد نے ہوائی فایرنگ اور آنسو گیس کے گولے داغ کر مظاہرین کو منتشر کردیا۔

Comments are closed.