محبوبہ مفتی چھٹی مرتبہ پھرپی ڈی پی صدر منتخب
جموں/ محبوبہ مفتی مسلسل چھٹی مرتبہ بلامقابلہ پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کی صدر منتخب کر لی گئی ہیں۔ہرتین برس کے بعد منعقد ہونے والے پارٹی صدار تی انتخابات ہفتہ کے روز یہاں پارٹی دفترمیں منعقد ہوئے ۔
انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں، منتخب اراکین اسمبلی، پارٹی کے اراکین قانون ساز کونسل ، سابقہ ا راکین قانون سازیہ، پارٹی ضلع صدور، زونل صدور، صوبائی اکائی کے لیڈران اور ریاستی سطح کے عہدہداران ، پی ڈی پی یوتھ لیڈران کے علاوہ درجنوں سنیئرلیڈران نے شرکت کی۔
سنہ 1999میں پی ڈی پی مرحوم مفتی سعید کی قیادت میں وجود میں آئی،محبوبہ مفتی سنہ2003 سے پارٹی صدرکے عہدے پر فائز ہیں ،یاد رہے کہ2002میں پہلی مرتبہ پی ڈی پی مرحوم مفتی محمد سعید کی قیادت میں حکومت میں آئی۔
سابق وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید کے جنوری2016میں انتقال کے بعد محبوبہ مفتی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ حکومتی اتحاد دوسری مرتبہ آگے بڑھایا۔
یاد رہے کہ 4اپریل 2016میں محبوبہ مفتی نے ریاست کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ کے بطور حلف اٹھایا ۔
Comments are closed.