کینیڈا : نقاب پر پابندی کا فیصلہ معطل

کینیڈا  / کینیڈا کے ایک جج نے نقاب پرپابندی کا قانون معطل کردیا ہے۔اس سلسلے میں جج کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے واضح گائیڈ لائن اوراستثنیٰ دیئے جانے تک قانون معطل رہے گا۔
واضح رہے کہ اکتوبرمیں منظور کئے جانے والے قانون کے تحت اساتذہ، طالبات، پولیس اورہسپتال میں کام کرنے والی خواتین کے پردہ کرنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔
 تاہم آج تین ماہ کے بعد کینیڈا کے جج نے نقاب پرپابندی کا قانون واضح گائیڈلائن ملنے تک معطل کردیا ہے۔

Comments are closed.