ٹھٹھرتی سردی کی شدت برقرار  

  شبانہ درجہ حرارت میںمزید گراﺅٹ،سرینگر میں کم ازکم درجہ حرارت منفی1.5ڈگری ریکارڈ
سرینگر// شبانہ درجہ حرارت میںمزید گراﺅٹ ریکارڈ کی گئی جسکی وجہ جاری سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا۔خطہ لداخ میں جمعہ اور ہفتہ کی رات سرد ترین ثابت ہوئی کیو نکہ لہیہ میں کم ازکم درجہ حرارت منفی8.7ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔کرگل میں رات کا درجہ حرارت منفی7.6ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔
محکمہ موسمیات کے ایک افسر نے بتایا کہ وادی اور خطہ لداخ میں فوری طور پر خشک موسم اورسردی کی شدت میں کسی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان ہے ۔یعنی اہلیان ریاست کو ہڈیوں کو گلانے والی سردی سے فی الحال راحت ملنے کا بھی امکان نہیں ہے ۔
 وادی اور خطہ لداخ میں رات کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گرمائی دارالحکومت سری نگر میں رات کا درجہ حرارت منفی1.5ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔پہلگام اور گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت منفی2.5اورمنفی2.0 ڈگری بالترتیب ریکارڈ کیا گیا ۔
سرمائی دارالحکومت جموں میں رات کا درجہ حرارت 9.9ڈگری،کٹرا میں9.6،بانہال میں0.8بتوٹ میں5.5اور بھدرواہ میں کم ازکم یعنی رات کا درجہ حرارت2.8ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔

Comments are closed.