نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کو عوام نے قبول کیا: جیٹلی

دہلی۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اتر پردیش کے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کی شاندار جیت کو نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کا نتیجہقرار دیا۔مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا ،اس سے دوبارہ ثابت ہوا ہے کہ نوٹ کی منسوخی اور اشیاءاور سروس ٹیکس (جی ایس ایس) کو عوام اور کاروباری طبقے نے مثبت طور پرقبول کیا ہے۔
بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر نے نئی دہلی میں نامہ نگاروں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ جب بھی کبھی ساختیاتی تبدیلی ہوتی ہے، تو اس کا معیشت پر کچھ وقت تک اثر پڑتا ہے۔

Comments are closed.