کروناوائرس کےخطرات کے پیش نظر یکم اپریل سے اخبارات کی تقسیم کاری کی جارہی بند‎

سرینگر (کے پی ایس): جان ہیں تو جہاں ہیں نیوز پیپر ڈسٹربیوشن ایسوسی ایشن نے کورونا وائرس کے قہر سے محفوظ رہنے کیلئے اور دوسروں کو مصیبت میں نہ دھکیلنے کیلئے سرکاری احکامات کو مد نظر رکھتے ہوئے سماجی دوری کو یقینی بناتے ہوئے یکم اپریل سے نیوز پیپر ڈسٹر بیوشن کو فی الحال معطل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام نیوز پیپر ایجنٹوں اور ہاکروں سے استدعا کی ہے کہ وہ اخبارات کو ہاتھ نہ لگائیں۔کیونکہ یہ برادری کا اہم فیصلہ ہیں۔ برادری نے کہا کہ ہمارے ہاکروں کو گھر وں میں اخبار لے کر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے۔ جس سے ہمیں ناگوار صورت حال کا سامنا کرنا پڑتا رہا ہے۔ لہذا بہتر یہی ہیں کہ ہماری وجہ سے کسی کو تکلیف نہ پہنچےاور ہم اور ہمارا عیال بھی محفوظ رہیں۔گھمبیر صورت حال کے پیش نظر فی الحال یکم اپریل سے اخبار کی سرکولیشن بند کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔
از طرف
مشتاق کیلاش پوری
صدر نیوز پیپرز ڈسٹربیوشن ایسوسی ایشن
فیاض احمد میر (ترالی)، مدثر احمد راتھر
منظور احمد (کاچرو) ،ارشاد احمد
محمد اشرف زکورہ، محمد یاسین صورہ،نثار احمد

Comments are closed.